پاکستان کی اداکارہ حرا مانی کی جانب سے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر دیے گئے ایک سخت بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک پیغام میں اداکارہ حرا مانی نے کنگنا پر کڑی تنقید کی ہے اور بھارت کی انتہا پسند اینٹی مسلم اداکارہ اور سیاستدان کو آئینہ دکھایا ہے۔ 

حرا نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہریتھک روشن نے کنگنا کو "صحیح لات ماری”، کنگنا کے پاس کوئی کام نہیں رہا‘۔ انہوں نے کنگنا کو "چھپکلی” جیسے الفاظ سے بھی پکارا۔

اپنے پیغام میں حرا نے کہا کہ نہ صرف پاکستان میں کنگنا کو ناپسند کیا جاتا ہے بلکہ بھارت میں بھی اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔

مزید برآں حرا مانی نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بھارت کو جو ردعمل ملا ہے، وہ ان کے آنسوؤں سے بھی کم نہیں ہوگا۔

سوشل میڈیا پر حرا مانی کو ان کے اس بیان پر سراہا جارہا ہے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کنگنا پاک بھارت کشیدگی کی شروعات سے ہی سوشل میڈیا پر پاکستان کیخلاف زہر اُگل رہی ہیں اور انہیں اب پاک آرمی کی جوابی کارروائی کے بعد سبق سیکھ لینا چاہیے۔

A post common by Lollywoodsparkoffical_ (@lollywoodsparkofficial_)

اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی کنگنا رناوت کے پاکستان مخالف حالیہ بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اُمید ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کنگنا کو قبول کرلے اور انہیں اس زہر سے آزادی مل جائے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کنگنا کو انہیں ا

پڑھیں:

بھارت کا صارفین کے 8 ہزار اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم،کون کونسے ؟ جانیں

بھارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بین الاقوامی خبر رساں اداروں سمیت نامور صارفین کے آٹھ ہزار سے زیادہ اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی حکومت نے آٹھ ہزار اکاؤنٹ بلاک نہ کرنے کی صورت میں بھاری جرمانوں اور کمپنی کے مقامی ملازمین کی گرفتاریوں کی دھمکی دی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق صرف بھارت میں ان اکاؤنٹس کو بند کریں گے، اکاؤنٹس کی بندش کے بھارتی مطالبے سے متفق نہیں ہیں، قانونی چارہ جوئی کے راستے دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت جنگ کے دوران حرا مانی ابوظبی ایئرپورٹ پر پھنس گئیں، جذباتی ویڈیو وائرل
  • اداکارہ حرا مانی مشکل میں، رونے کی ویڈیو دیکھ کر مداح بھی پریشان ہوگئے
  • بھارتی جارحیت؛ ماورا حسین کا اپنے انڈین کو اسٹار ہرش وردھن رانے کو کرارا جواب
  • پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا: ہم ایک ذمہ دار، متحد اور باوقار قوم ہیں؛ مریم اورنگزیب
  • بھارتی فوج کی پاکستان کے خلاف کار کردگی اتنی خراب کیوں رہی؟ ایک رات میں 5طیاروں سے ہاتھ دھونے والے بھارت کو عالمی میڈیا نے آئندہ دکھا دیا
  • خوف پھیلانا بند کرو! سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • پاک بھارت جنگ:سوناکشی سنہا نے سنسنی پھیلانے پر بھارتی میڈیا کو ’جوکر‘ قرار دے دیا
  • پاک بھارت کشیدگی ،سوناکشی سنہابھارتی میڈیاپربرس پڑیں
  • بھارت کا صارفین کے 8 ہزار اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم،کون کونسے ؟ جانیں