بھارتی میزائل نے بھارتی پنجاب میں اپنے ہی علاقے کو نشانہ بنایا، پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف نے سب کو دکھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایئر مارشل اورنگزیب احمد نے بھارتی افواج کی طرف سے اپنے ہی علاقے کو نشانہ بنانے کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیے۔
مسلح افواج کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی چیف نے ریڈار ڈیٹا دکھایا اور بتایا کہ کس طرح پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی میزائلوں کو ناکام بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی میزائل لانچ کے سسٹم میں گڑ بڑ پیدا کی جس سے ان کے میزائل بھٹکتے رہے اور نشانوں پر نہ لگے۔ بھارت کی طرف سے تین ہزار کلومیٹر کی سپیڈ والے براہموس میزائل داغے گئے جو ادھر ادھر نکلتے رہے۔ ایک میزائل پاکستان سے بھی آگے مغربی ملک کی طرف گیا۔
بھارت سے پاکستان آنیوالے مہاجرین کو پہلے چند سال نامساعد حالات کا سامنا کرنا پڑا، جڑانوالہ پہنچے تو چولہا جلانے کیلیے لکڑیاں نہ تھیں
انہوں نے بتایا کہ بھارت نے آدم پور سے ہائی سپیڈ پروجیکٹائل لانچ کیے جو مشرقی پنجاب کے علاقے امرتسر میں گرے۔
خیال رہے کہ جس وقت یہ میزائل داغے گئے اس وقت بھی ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ آدم پور سے لانچ کیے گئے چھ میزائلوں میں سے ایک آدم پور جب کہ پانچ امرتسر میں گرے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نے بھارتی
پڑھیں:
او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اجلاس، مقبوضہ علاقے میں بگڑتی انسانی حقوق کی صورتحال پر غور
—فائل فوٹواقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اجلاس ہوا، جس میں مقبوضہ علاقے میں بگڑتی انسانی حقوق کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا،
شفقت علی خان نے کہا کہ اجلاس کی صدارت او آئی سی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے سیاسی امور یوسف ایم نے کی، جس میں رابطہ گروپ کے رکن ممالک شریک ہوئے، رکن ممالک میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان شامل تھے۔ کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں کا ایک وفد بھی اجلاس میں تھا۔
پاکستان فریقین سے تحمل اور برداشت سے کام لینے کا مطالبہ کرتا ہے:طارق فاطمی
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طارق فاطمی نے بھارت کی غیرقانونی قبضہ مضبوط کرنے کی کوششوں کی اور بھارتی ظالمانہ قوانین، جبر اور آبادیاتی تبدیلیوں کی مذمت کی۔
طارق فاطمی نے او آئی سی سے بھارتی جبر کے خاتمے، سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار استحکام جموں و کشمیر کے تنازعے کے حل سے مشروط ہے۔