Daily Ausaf:
2025-04-25@06:29:58 GMT
پشاور میں 1 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
پشاور میں 1 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور پشاور میں دفعہ 144 کے تحت کھلونا بندوقیں اور آتشیں پٹاخوں وغیرہ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پشاور میں دفعہ 144کا نفاذ فوری طور پر ہوگا اور ایک ماہ کے لیے نافذ رہے گا، خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پشاور میں
پڑھیں: