گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 50 ہزار روپے جرمانہ، 6 مقدمات درج
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
سٹی42: ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہر بھر میں متحرک ہو گئے ہیں۔کارروائی کے دوران سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 6 مقدمات کا اندراج اور 15 دکانداروں کو وارننگز جاری کی گئیں۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
ضلعی انتظامیہ کے مطابق آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت 16 سبزیوں اور سیب، کیلے، امرود سمیت 6 پھلوں کی قیمتیں مستحکم ہیں اور ان پر کڑی نگرانی جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
زیارت، چوتیر سے سات افراد کی لاشیں برآمد، اہل علاقہ کا احتجاج
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ لاشیں زیارت کے علاقے چوتیر سے ملی ہیں، جنہیں فوری ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا، جہاں انکی شناخت کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع زیارت میں سات نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ لاشیں زیارت کے علاقے چوتیر سے ملی ہیں، جنہیں فوری ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی شناخت کی جائے گی۔ دوسری جانب لاشیں ملنے کے بعد مقامی افراد نے احتجاج شروع کرتے ہوئے زیارت چوتیر شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ چوتیر ایک پرامن علاقہ ہے، جہاں کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے لیے انتظامیہ مظاہرین سے بات چیت کر رہی ہے۔