جامعہ کشمیر میں بھارتی عزائم کے خلاف، افواج پاکستان کے حق میں عظیم الشان ریلی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
ایک نعرہ، ایک جان پاکستان، پاکستان، لبیک اے محافظینِ وطن، کے نام سے منعقدہ ریلی میں وطن سے محبت، افواج پاکستان سے وفاداری اور دشمن کی سازشوں کے خلاف قومی یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں بھارت کے جارحانہ عزائم، آبی دہشت گردی، پہلگام واقعہ کی آڑ میں خطے میں بھارتی جنگی جنون کے خلاف اور مسلح افواج پاکستان کی حمایت میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے کی۔ جامعہ کشمیر کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق ریلی میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سعادت حنیف ڈار، ڈین سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق، ڈائریکٹر فنانس پروفیسر ڈاکٹر محمد بشارت، شعبہ جاتی سربراہان، اساتذہ کرام، انتظامیہ اور ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ ایک نعرہ، ایک جان پاکستان، پاکستان، لبیک اے محافظینِ وطن، کے نام سے منعقدہ ریلی میں وطن سے محبت، افواج پاکستان سے وفاداری اور دشمن کی سازشوں کے خلاف قومی یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا گیا۔ ریلی کا آغاز چہلہ کیمپس کے ایڈمن بلاک سے ہوا جہاں طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف، پاکستان اور مسلح افواج پاکستان سے وفاداری کے نعرے درج تھے۔ شرکاء نے دشمن کی خطے میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی جامعہ کی مرکزی شاہراہ سے گزرتی ہوئی ایجوکیشن بلاک پر اختتام پذیر ہوئی جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس کی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی حفاظت کی ضامن ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے کہا کہ جامعہ کی نوجوان نسل پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے اور بھارت کے خلاف فکری و علمی محاذ پر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سعادت حنیف ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں قومی یکجہتی، باہمی اعتماد اور عوامی شعور کی بیداری بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جھوٹی مہم اور پروپیگنڈے کا مقابلہ سچائی، علم اور قومی بیانیے سے کیا جائے گا۔ ڈاکٹر سعادت ڈار نے طلبہ کی ریلی میں بھرپور شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان نسل کا شعوری بیداری کی جانب مثبت قدم ہے، جو آنے والے وقت میں ملک و ملت کی قیادت کے لیے تیار ہو رہی ہے۔ ریلی میں شریک طلبہ نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ طلبہ نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کے جنگی عزائم، انسانی حقوق کی پامالیوں اور آبی دہشت گردی کا نوٹس لے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افواج پاکستان پروفیسر ڈاکٹر ریلی میں بھارت کے کے خلاف کہا کہ
پڑھیں:
مسلح افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، مشیر انقلابی گارڈز
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں حجت الاسلام حسین طائب کا کہنا تھا کہ دشمن کیلئے بہتر ہے کہ وہ ایک بار پھر جائزہ لیں کہ ان کے ساتھ کیا کچھ ہوا، انہیں کتنا نقصان پہنچا اور ان پر کیا کیا بلائیں نازل ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب کی چیف کمان کے مشیر حجت الاسلام "حسین طائب" نے آج دوپہر جنرل غلام حسین غیب پرور کی یادگاری تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگی حالات میں خیالی پلاو پکانے یا فضول باتوں میں پڑنے کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ تاہم یہ کہنا ضروری ہے کہ دشمن 12 دن تک لڑا اور اس نے امریکہ سے لاجسٹک مدد بھی لی۔ دشمن نے اپنی پوری طاقت استعمال کی۔ اس لئے بہتر ہے کہ وہ ایک بار پھر جائزہ لیں کہ ان کے ساتھ کیا کچھ ہوا، انہیں کتنا نقصان پہنچا اور ان پر کیا کیا بلائیں نازل ہوئیں۔ پھر دوبارہ بیٹھ کر فیصلہ اور اپنی باتوں پر غور کرے۔ سپاہ پاسداران کی قیادت کے مشیر نے یہ واضح کیا کہ ہماری قوم نے ثابت کر دیا کہ یہ ایک مضبوط اور مزاحمت کرنے والی قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے بھی یہ واضح کر دیا کہ وہ دفاع کے لیے تیار ہے۔ انشاءاللہ مستقبل میں ہماری افواج، دشمن کو اس سے بھی زیادہ سخت اور پچھتانے والا سبق دیں گی۔