بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مستند انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کو عمرایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا گیا
پشاورہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں عمرایوب کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کو اثاثے ظاہر نہ کرنے کے خلاف نوٹس بھیجا ہے، اثاثوں سے متلعق 120 دن کے اندر جواب دینا لازمی ہوتا ہے، ہم نے مقررہ وقت میں ہی الیکشن کمیشن کو جواب جمع کیا ہے، الیکشن کمیشن مقرررہ وقت میں جواب جمع نہ کرنے کی صورت میں نوٹس جاری کریں گا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس نوعیت کا کیس ایبٹ آباد میں بھی زیر سماعت ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ اس کیس کو وہاں بھیج دے یا پھر اس کیس کو یہاں منگوا لے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
Post Views: 2