وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن اور تعاون پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، مشرق وسطیٰ میں امن، اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے حرمین شریفین کے خادم، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قیادت میں سعودی عرب کی خطے میں قیامِ امن کی کوششوں کو سراہا۔
وزیراعظم نے 24 جون کو شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی اپنی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سعودی کردار کو بھی سراہا۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف کے ساتھ اختلافات؟ نواز شریف نے خاموشی توڑ دی
شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان نے جولائی کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی ہے، اور اس دوران سعودی عرب کی حمایت کے ساتھ اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
سعودی سفیر نواف المالکی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان سعودی عرب شاہ سلمان بن عبدالعزیز نواف بن سعید المالکی وزیراعظم محمد شہباز شریف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان شاہ سلمان بن عبدالعزیز نواف بن سعید المالکی وزیراعظم محمد شہباز شریف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شہباز شریف کے لیے
پڑھیں:
شہباز شریف کل 3 روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ملائیشیا کا دورہ دوطرفہ پائیدار اور مضبوط سٹریٹجک شراکت داری کا مظہر ہے، پاک ملائیشیا تعلقات احترام، مشترکہ مفادات اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں، وزیراعظم اپنے ملائیشین ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف 5 سے 7 اکتوبر تک ملائیشیا کا سرکاری دورے کریں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی تھی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وفاقی وزراء، اعلیٰ سرکاری حکام بھی ہمراہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ پائیدار اور مضبوط سٹریٹجک شراکت داری کا مظہر ہے، پاک ملائیشیا تعلقات احترام، مشترکہ مفادات اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں، وزیراعظم اپنے ملائیشین ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں راہنما تجارت کے فروغ، باہمی تعاون کے نئے مواقع پر غور کریں گے، دونوں ممالک میں متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں جب کہ دوطرفہ معاہدوں سے موجودہ اور نئے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت ملے گی۔