ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے ججز سے متعلق نامناسب الفاظ پر توہین عدالت کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ججز سے متعلق نامناسب الفاظ کے استعمال کرنے پر توہین عدالت کی متفرق درخواست دائر کر دی گئی جبکہ درخواست گزار عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئیں عدالت نے کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ جسٹس محمد وحید خان نے اشبا کامران کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو فریق بنایا گیا جس میں کہا گیا شہباز شریف نے 28 مئی کو اپنی ایک تقریر میں عدلیہ کو کالی بھیڑیں قرار دیا، یہ بیان عدلیہ کی ایمانداری اور آزادی کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب کی سنگین صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیشِ نظر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں انہیں ملک بھر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین سے رابطہ کیا اور انہیں فوری طور پر امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی۔
شہباز شریف نے زور دیا کہ خیبرپختونخوا میں ریلیف سرگرمیوں کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں۔
نریندر مودی کو خواب میں بھی پاکستانی افواج نظر آتی ہیں، ان کیلئے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے،خواجہ آصف
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت دی کہ وہ خیبرپختونخوا حکومت سے قریبی رابطہ رکھیں تاکہ امدادی اقدامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔
مزید :