مریم اورنگزیب نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کرنے کی خبروں کی تردید کردی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور" کا نام "جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور" ہی ہے اور کسی قسم کی تبدیلی زیر غور نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے مالی سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈنگ ” جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی“ کے نام سے ہی رکھی گئی ہے۔ پنجاب کی سینئر وزیر نے مزید کہا کہ امراض قلب اور دیگر بیماریوں کے عالمی معیار کے جدید علاج کے لیے 14 نئے ہسپتال نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں قائم ہوں گے جس کی ماسٹر پلاننگ تکمیل کے قریب ہے ، حقائق کی تصدیق کے بعد خبر دینے کی درخواست ہے.
فہیم اشرف نے بابر اعظم کی کارکردگی خراب ہونے کی وجہ بتا دی
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آف کارڈیالوجی
پڑھیں:
جنوبی پنجاب کو زیادہ ای بسیں فراہم کرنے کا حکم، دیہات کو شہروں کے برابر لائیں گے: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کو زیادہ ای بسیں فراہم کرنے کا حکم دیا اور دوردراز اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر الیکٹراک بسیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹس پربریفنگ دی گئی اورالیکٹراک بس پراجیکٹ پر پیشرفت کاجائزہ لیاگیا -وزیراعلی نے کہاکہ ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا، دیہات کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے24اضلاع کو ترجیحی بنیادو ں پر 240 الیکٹرک بسیں دینے کی ہدایت کی-پہلے مرحلے میں آنے والی240ای بسیں نسبتاً پسماندہ اضلاع کو فراہم کر دی جائیں گی-لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی کے لئے 500ای بسوں کی فراہمی اگست سے اکتوبر تک ہوگی-نومبر سے دسمبر تک پنجاب میں 600الیکٹراک بسیں مزید آئیں گی-پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت شیخوپورہ،ننکانہ، قصور اور لاہور کو 400الیکٹراک بسیں فراہم کی جائیں گی-گوجرانوالہ بی آر ٹی پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا- گوجرانوالہ میں بی آرٹی کو پورے شہر اور مضافات سے منسلک کرنے کے لئے 80فیڈر بسیں چلائی جائیں گی۔ گوجرانوالہ بی آر ٹی سسٹم پر ہر آٹھ منٹ کے بعد دوطرفہ ٹرانسپورٹ میسر ہو گی- فیصل آباد میں اورنج لائن اور ریڈلائن ٹرانسپورٹ سسٹم پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا- ریڈ لائن بس سروس 23.4کلو میٹر طویل اور 24سٹیشن پر مشتمل ہوگی- ریڈلائن پر ایک لاکھ 85ہزار سے زائد مسافر سفر کرسکیں گے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر فیڈمک سے سلامی چوک تک روٹ بھی شامل ہیں- مریم نواز نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو عوامی افادیت کے تمام پراجیکٹ بلا تاخیر شروع کرنے کی ہدایت کی اورای بسوں کے روٹس عوام کی آمدورفت کو مد نظر رکھ کر مقرر کرنے کا حکم دیا۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ٹرانسپورٹ سسٹم روٹس کا بھی جائزہ لیا گیا- مریم نواز نے کہاکہ عوامی ضروریات کا تعین کرکے بسیں دینا چاہتے ہیں، صرف عوام کے لئے سوچنا ہے۔ تمام اضلاع میرے لئے برابر ہیں، ترقی کے سفر میں یکساں مواقع اور سہولتیں ملنی چاہئیں۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے سانحہ سوات میں سیالکوٹ کے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے- وزیراعلی نے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ سانحہ سوات دل دہلا دینے والا واقعہ ہے بروقت مدد ملتی تو قیمتی جانیں بچ سکتی تھیں۔ غمزدہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انکے ساتھ کھڑی ہوں۔ پنجاب بھر کے سیاحتی مقامات پر انتظامیہ اور ریسکیو سروسز کو مزید متحرک کر دیا گیا ہے- وزیراعلی نے کہاکہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ،ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے مزید الرٹ رہیں -ریسکیو و ریلیف آپریشنز میں ذرا سی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ سکیورٹی فورسز کو 14 خوارج کے جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے 13 بہادر جوانوں کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہدا ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ پاکستان کے امن، سلامتی اور ترقی کے دشمنوں کا خاتمہ ناگزیر ہے۔