2025-07-03@21:44:50 GMT
تلاش کی گنتی: 250

«ناکہ پر»:

    باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ناوگئی کی گاڑی پر ہونے والے المناک بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل اور تحصیل دار ناوگئی عبدالوکیل خان سمیت تین پولیس اہلکار شہید اور 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے وفد کے ہمراہ گورنمنٹ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں سانخہ باجوڑ میں زخمی ہونے والے شدید زخمیوں کی عیادت کی۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی ضلع باجوڑ کے امیر صاحبزادہ ہارون الرشید، نائب ضلعی امیر مولانا وحید گل، جماعت اسلامی ضلع مہمند کے امیر ملک سعید خان اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات نورالواحد جدون بھی ان کے ہمراہ تھے۔ واضح ریے کہ گزشتہ روز ضلع باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر...
    سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔  دالبندین کے علاقے فصیل کالونی میں ایسٹرن بائی پاس کے قریب زور دار دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی چاغی محمد عثمان سدوزئی اور ڈی ایس پی عابد شیرزئی خود جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں انہوں نے جائے حادثہ کا معائنہ...
    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیئے آنے والے پی ٹی آئی راہنماؤں کو اڈیالہ آمد پر داہگل ناکہ پر روکا گیا تھا، پبلک ٹرانسپورٹ پر گیٹ 5 پہنچے تھے، گیٹ نمبر 5 پر پہنچنے والے پی ٹی آئی راہنماؤں کو پولیس نے فیکٹری ناکہ بھجوا دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان سے سیاسی رفقاء کی ملاقات کا دن، کسی بھی سیاسی راہنماء کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ عمران خان سے ملاقات کے لئے اکرم عثمان، مریم کلثوم اکرم فیکٹری ناکہ پر انتظار کرتے رہے، پی ٹی آئی راہنما ملک لیاقت علی خان اور تنویر اسلم بھی فیکٹری ناکہ پر انتظار کرتے رہے، ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ پی ٹی آئی راہنماؤں کو اڈیالہ آمد پر داہگل ناکہ...
    پشاور، باجوڑ‘ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ نامہ نگار + خبر نگار خصوصی+ خبر نگار+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے کے ضلع باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر ناؤگئی، تحصیل دار نائوگئی، دو پولیس اہل کاروں سمیت 5 افراد شہید جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔ 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونیوالے پولیس کے سب انسپکٹر نور حکیم مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کئے جا رہے تھے کہ راستے میں ہی چل بسے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کیا۔ آئی جی خیبرپی کے ذوالفقار...
    کمپنی کے سکریٹری وویک کمار نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہر مرنے والوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے کے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں پشمیلارم میں سگاچی انڈسٹریز کے فارماسیوٹیکل پلانٹ میں دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کمپنی نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اس المناک حادثے میں 40 مزدور ہلاک اور 33 زخمی ہوئے ہیں۔ کمپنی نے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے سکریٹری وویک کمار نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہر مرنے والوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے...
    ویب ڈیسک:باجوڑ میں صادق آباد پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب بم دھماکہ ہوا  جس میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔  پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار صادق آباد میں پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب دھماکہ ہوا  جس میں 4 افراد جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 11 زخمی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی،پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ معروف کار ساز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی، تحصیلدار وکیل خان اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں،...
    باجوڑ(نیوز ڈیسک)باجوڑ میں تحصیل خار کے علاقے صدیق آباد پھاٹک میں ناوگئی روڈ پربم دھماکہ ہوا ہے،جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہیدہونےوالوں میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار،صوبیدار اور ایک پولیس اہلکاربھی شامل ہیں،دھماکے میں سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اٹلی نے 5 لاکھ ورک ویزوں کا اعلان کر دیا
    باجوڑ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02جولائی 2025)خیبرپختونخواہ کے علاقہ باجوڑ میں دھماکہ،،اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4افراد جاں بحق 11زخمی ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،زخمیوں و لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا،بتایاگیا ہے کہ افسوسناک واقعہ باجوڑ کے علاقے تحصیل خار میں صدیق آباد پھاٹک کے قریب ہوا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہیدہونیوالوں میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار،صوبیدار اور ایک پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔(جاری ہے) دھماکے میں سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔پولیس ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم زخمیوں کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا...
    ترکیہ میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر ہفت روزہ میگزین کے ایڈیٹرز اور کارٹونسٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترک میڈیا کے مطابق میگزین میں پیغمبر اسلام ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع کیے گئے جس پر عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ گزشتہ ہفتے کے شمارے میں ان گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرمذہبی حلقوں کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ استنبول میں واقع میگزین کے دفتر پر مشتعل مظاہرین نے حملہ کر دیا۔ پولیس کی مشتعل مظاہرین کو روکنے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔ Peygamber Efendimizin (S.A.V) karikatürünü yaparak nifak tohumları ekmeye çalışanları bir kez daha lanetliyorum. Bu alçak çizimi yapan D.P. adlı şahıs yakalanarak gözaltına alınmıştır. Bir kez daha yineliyorum: Bu hayasızlar hukuk önünde hesap verecektir....
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلنگانہ : جنوبی بھارت کی دو ریاستوں تلنگانہ اور تامل ناڈو میں پیش آنے والے دو الگ الگ ہولناک حادثات میں کم از کم 41 افراد جاں بحق ہو گئے، پہلا واقعہ تلنگانہ کے سنگا ریڈی ضلع میں واقع ایک دوا ساز فیکٹری میں پیش آیا جبکہ دوسرا دھماکہ تامل ناڈو کے سیواکاشی علاقے میں ایک آتش بازی کی فیکٹری میں ہوا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں واقع معروف دوا ساز ادارے Sigachi Industries کی ایک یونٹ میں زوردار دھماکہ اور اس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث 36 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے فیکٹری کی عمارت کا ایک حصہ گر گیا، جس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول:ترکی میں طنزیہ مواد پر مبنی ایک میگزین کے چار ملازمین کو ایسا خاکہ چھاپنے پر گرفتار کرلیا ہے جو بظاہر پیغمبر اسلام ﷺکی شبیہہ پیش کر رہا تھا۔خیال رہے اسلام میں پیغمبرِ اسلام کے خاکے بنانا ممنوع عمل ہے۔ترکی کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے لیمین میگزین میں چھپنے والے خاکے کوشرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ایڈیٹر، گرافک ڈیزائنر، ڈائریکٹر اور کارٹونسٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔میگزین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں پیغمبر اسلام کا خاکہ چھاپنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کام میں کہیں بھی پیغمبر محمد کا ذکر نہیں کیا گیا۔پیر کو استنبول میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا...
    ویب ڈیسک: راولپنڈی میں رینج روڈ پر واقع  گھر میں  گیس لیکج سے دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں  7 افراد زخمی ہوگئے۔  رپورٹ کے مطابق اطلاع پر ریسکیو 1122  امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور  آگ پر قابو پالیا۔  زخمیوں میں چار بچے,  دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -منگل 01 جولائی ،  2025
    بھارتی ریاست تلنگانہ کے صنعتی ضلع سنگا ریڈی میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 34 ہو گئی ہے۔  دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے، جب کہ کچھ کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ فیکٹری کے ری ایکٹر یونٹ میں پیش آیا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور زہریلا دھواں پورے علاقے میں پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ فوری موقع پر پہنچیں، تاہم آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی پیکج کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلنگانہ: بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں واقع فارماسیوٹیکل پلانٹ میں ہونے والے ہولناک دھماکے نے تباہی مچا دی، اب تک 34 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز سیگاچی کیمیکل انڈسٹریز نامی فیکٹری میں اس وقت پیش آیا جب فیکٹری کے ری ایکٹر میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے بعد آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے یونٹ کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیکٹری میں دھماکے کے وقت 108 کے قریب ملازمین ڈیوٹی پر موجود تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پلانٹ میں نصب ری ایکٹر پھٹنے سے ہوا، جس کے بعد فیکٹری کے کئی حصوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جولائی 2025ء) ترکی میں طنزیہ لیمن میگزین کے لیے کام کرنے والے ایک کارٹونسٹ کو پولیس نے پیر کے روز اس وقت پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا، جب پیغمبر اسلام سے متعلق ایک کارٹون پر تنازعہ برپا ہو گیا۔ ملک کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس نے 26 جون کو میگزین کے شائع کردہ ایک کارٹون کی "تحقیقات کا آغاز کیا ہے" جس میں "مذہبی اقدار کی کھلے عام تذلیل کی گئی ہے۔" پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ اس میں "ملوث افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔" جن افراد کے خلاف گرفتاری کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ کے صنعتی علاقے میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ خیز آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 10 مزدور زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 26 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سیگاچی کیمیکل انڈسٹریز نامی فیکٹری میں اس وقت پیش آیا جب فیکٹری کے ری ایکٹر میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے بعد آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے یونٹ کو لپیٹ میں لے لیا۔فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، تاہم آگ کی شدت اور زہریلے دھویں کے باعث امدادی کاموں میں شدید رکاوٹ کا سامنا ہے۔ پولیس اور مقامی حکام کے...
    بھارتی ریاست تلنگانہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے علاقے سنگاریڈی کے صنعتی علاقے پشاملارم میں واقع سگاجی کیمیکل انڈسٹری میں ایک ری ایکٹر کے پھٹنے سے شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 26 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ، بھارتی تاریخ کے بدترین فضائی سانحات میں المناک اضافہ پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق ری ایکٹر میں دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ فیکٹری کی ایک عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ مزید مزدور ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہالا ناکہ فلٹر پلانٹ کو لائٹ کی سپلائی مھیا کرنے والی مین اے بی سی پاور سپلائی کیبل جمعرات سے خراب ہونے کی وجہ سے ہالا ناکہ فلٹر پلانٹ سے شھریوں کو پانی کی سپلائی جمعرات سے معطل۔ جب کے حیدرآباد میں محرم الحرام اور رین ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود تاحال پانی کی سپلائی بحال نا ہوسکی۔ حیدرآباد کے شھری پانی کی وجہ سے شدید پریشان ڈپٹی کمشنر اور واسا حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ہے۔
    وسطی افریقہ(نیوز ڈیسک)وسطی افریقی جمہوریہ کے ایک سکول میں بھگدڑ مچنے کی وجہ سے امتحان دینے والے 29 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ بھگدڑ اُس وقت مچی جب سکول کے قریب ہی سے ایک دھماکے کے آواز آئی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ بجلی کے ٹرانسفارمر میں ہوا تھا۔مقامی ریڈیو اسٹیشن کے مطابق سکول میں دھماکے کی آواز اور دھوئیں کی وجہ سے سکول کے 6000 طالب علموں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ صدر فاؤسٹن آرچنج توادیرا نے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے یہ بھی حکم دیا کہ کرش میں زخمی ہونے والے 280 سے زائد افراد کو ہسپتال میں مفت علاج فراہم کیا جائے۔ حکام کا کے کہنا ہے کہ خارجی دروازہ بہت چھوٹا تھا...
    اس موقع پر ارشاد حسین بنگش، شفیق حسین مطہری اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ تحصیل چئیرمین اپر کرم مولانا مزمل حسین فصیح کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے پیواڑ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں عیادت کی اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ارشاد حسین بنگش، شفیق حسین مطہری اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
    شام(نیوز ڈیسک)شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک چرچ میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز شام کے دارالحکومت دمشق کے دوویلا محلے میں واقع مار ایلیاس چرچ میں ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بشار الاسد کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد دمشق میں ہونے والا یہ پہلا خودکش حملہ ہے۔ شام کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ خودکش بمبار کا تعلق داعش سے تھا جبکہ اس نے چرچ میں داخل ہونے کے بعد فائرنگ کی اور پھر اپنی دھماکہ خیز جیکٹ سے...
    (گزشتہ سے پیوستہ) ٹرمپ کے یہ بیانات اب تک کے ایک طاقتور ترین فردکی کھلی دھمکی کے سوااورکچھ نہیں کیونکہ یہ الفاظ صرف عسکری و سیاسی بیان بازی نہیں بلکہ ایک عالمی دھماکے کی پیشین گوئی ہیں جس کاساراامکان امریکی فوج کی وسائل کی مکمل بربادی پرمشتمل ہے۔اس کے ساتھ ہی ٹرمپ کی دھمکی کے ساتھ ہی ڈیل کی پیشکش سفارتی توازن برقراررکھنے کی بھی ایک اوچھی کوشش ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ لفاظی نہ صرف طاقت کے استعمال کارخ کھولتی ہے بلکہ سفارتی راستے کی جانب کھلے دروازہ کی بھی نشاندہی کرتی ہے لیکن یہ کھلادروازہ بھی اس بات کی دلیل ہے کہ کل کلاں اگراسرائیل کمزورپڑجائے اوراسے اپنی سلامتی کے لئے امریکاکی طرف فریادکناں ہوکرجاناپڑے توامریکااپنے...
    اڈیالہ جیل راولپنڈی آنے والے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں کو آج بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی اور ملاقات کا وقت ختم ہونے پر تمام رہنما فیکٹری ناکہ سے واپس روانہ ہو گئے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے کوآرڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتہ نے 6 رہنماوں کی لسٹ بدھ کے روز سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھجوائی تھی اور لسٹ کے مطابق ایم این اے شاہد خٹک، مشتاق غنی، محمد اقبال آفریدی، خالد نواز سدھریج، فردوس شمیم نقوی اور علی سرفراز جمعرات کی دوپہر اڈیالہ آئے۔ تاہم انہیں جیل سے تقریبا دو کلومیٹر دورداہگل اور گورکھپور ناکوں پر روک لیا گیا۔ اس دوران سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی...
    چینی صدر وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان کے ساتھ مل کر چین-وسطی ایشیا کے تعاون کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز بیجنگ ()قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف کی دعوت پر چینی صدر مملکت شی جن پھنگ 16 سے 18 جون تک قازقستان کے شہر آستانہ میں ہونے والے دوسری چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ آستانہ کا شمار دنیا کے نئے دارالحکومتوں میں ہوتا ہے۔ یہ ایک چھوٹے سے قصبہ سے بڑھتے ہوئے اب اثر و رسوخ کے حامل ایک جدید شہر میں تبدیل ہو گیا ہے، جو قازقستان کی تیز رفتار ترقی کا ایک نمائندہ شہر ہے۔ اس بار چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس پہلی...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کی صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وسطی ایشیا نہ صرف بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا آغاز کرنے والا مقام ہے بلکہ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کا مثالی علاقہ بھی ہے۔ چین اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں ، اور ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو فائدہ پہنچانے کے لئے اہم منصوبوں کی ایک سیریز پر عمل درآمد کیا ہے۔ 2024...
    بلوچستان کے ضلع بارکھان کی تحصیل رکھنی کے مرکزی بازار میں زوردار دھماکہ ہوا۔ ایس ایچ او پولیس ابرار احمد نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ شہر کے گنجان آباد بازار ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ابرار احمد نے بتایا کہ دھماکہ کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹا کرنا شروع کر دیے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار اسکول بس پر حملہ، بلوچستان میں اب کیا ہونے والا ہے؟ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ...
    بلوچستان کے ضلع بولان میں واقع مچھ اور آبِ گم کے درمیانی علاقے میں پیر کی صبح ریلوے ٹریک کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ریلوے کا ایک ملازم زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ اُس وقت پیش آیا جب ریلوے کی ایک ٹیم معمول کے مطابق ٹریک کی جانچ اور نگرانی پر مامور تھی۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ حصہ فوری مرمت کے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: زخمی ملازم کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور...
    تہران کے معروف مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج صبح ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کے بعض حصوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ بین الاقوامی میڈیا اور ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب موجود ایئر فورس ہینگر کو دو پروجیکٹائلز سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد پورے علاقے میں سنہری دھوئیں کے بلند ستون دیکھے گئے۔ دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں، جبکہ سیکیورٹی اور ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ایرانی خبررساں ادارے فارس نیوز کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب اسرائیل اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی جاری ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر فضائی حملے کیے جا رہے ہیں۔...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجٹ 2025-26 پاکستان کی معیشت کو بحران سے نکال کر استحکام اور ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرنے کا عملی خاکہ ہے۔ حکومت نے موجودہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کو بھرپور ترجیح دی ہے۔ رواں مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی پلان 4200 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جو کہ پچھلے 2 برس میں 50 فیصد اضافہ ہے۔ اگرچہ پی ایس ڈی پی کی مالیت کچھ کم ہے، مگر ترقیاتی اہداف بڑھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے لیے 230 ارب روپے، کراچی-چمن شاہراہ کے لیے 100 ارب روپے اور ایم-8 منصوبہ بجٹ میں شامل کیا...
    اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم ہو گیا اور پی ٹی آئی راہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ پی ٹی آئی راہنما فیکٹری ناکہ پر انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم، پی ٹی آئی راہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ پی ٹی آئی راہنما فیکٹری ناکہ پر انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئے، ایم این اے نثار جٹ، عالمگیر خان، چنگیز خان کاکڑ، رضوان سیان بانی سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔ سید فخر جہاں، فضل حکیم اور ارشد ساہی بھی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔
    یمن: اسرائیلی بحریہ نے یمن کے بحیرہ احمر میں واقع الحدیدہ بندرگاہ پر حوثی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی وزیر دفاع یؤآف گالانٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حوثی اسرائیل پر حملے جاری رکھتے ہیں تو اسرائیل ان کے خلاف بحری اور فضائی ناکہ بندی کرے گا۔ حوثی تحریک کے ٹی وی چینل "المسیرہ" کے مطابق اسرائیل نے الحدیدہ بندرگاہ کے ڈاکس پر دو فضائی حملے کیے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ بندرگاہ ہتھیاروں کی منتقلی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی فوج نے حوثیوں کے زیر کنٹرول بندرگاہوں راس عیسیٰ، الحدیدہ اور صلیف کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس"...
    مقامی افراد نے نسلی برادریوں سے مفاہمت کی اپیل کی ہے تاکہ صورتحال معمول پر آ سکے، سوشل میڈیا پر بھی ناکہ بندی اور نسلی تشدد کے باعث قیمتوں کے بڑھنے اور قلت کی اطلاعات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ منی پور میں جاری نسلی فسادات اور کشیدگی عروج پر ہے جب کہ ریاست کی قومی شاہراہ پر جاری طویل ناکہ بندی سے علاقے میں اہم سپلائی متاثر ہونے سے  سامان کی نقل و حمل میں شدید مشکلات  ہین۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چوراچند پور، جہاں کوکی زو برادری کے لوگ آباد ہیں اور دارالحکومت امفال اس صورتحال سے اقتصادی طور پر شدید  متاثر ہیں، ناکہ بندی کے باعث میزورام  کے راستوں سے سامان کی نقل و حمل کی بندش سے اشیاء ضروریہ کی...
    منی پور میں جاری نسلی فسادات اور کشیدگی عروج پر ہے جب کہ ریاست کی قومی شاہراہ پر جاری طویل ناکہ بندی سے علاقے میں اہم سپلائی متاثر ہونے سے  سامان کی نقل و حمل میں شدید مشکلات  ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چوراچند پور، جہاں کوکی-زو برادری کے لوگ آباد ہیں اور دارالحکومت امفال اس صورتحال سے اقتصادی طور پر شدید  متاثر ہیں، ناکہ بندی کے باعث میزورام  کے راستوں سے سامان  کی نقل وحمل سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پریشان مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی سے طبی سامان کی شدید قلت بھی پیدا ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ’ناکہ بندی نسلی کشیدگی اور جھڑپوں سے جڑی ہوئی ہے، جو علاقے میں...
    جاپان کے سیلف ڈیفنس فورسز (SDF) کے کئی اہلکار پیر کے روز اس وقت زخمی ہو گئے جب امریکی فوج کے اوکیناوا میں واقع کیڈینا ایئر بیس پر ایک دھماکہ ہوا۔جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق، یہ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار بم ناکارہ بنانے کی مشقیں کر رہے تھے۔ چار جاپانی فوجیوں کو معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔جاپانی نشریاتی ادارے NHK نے رپورٹ کیا ہے کہ دھماکہ ممکنہ طور پر غیر پھٹے بارودی مواد کے عارضی ذخیرے میں ہوا۔ حکام دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔اوکیناوا کے یومیٹن گاؤں کے مقامی افسر یوتا ماتسودا نے بتایا: "ہمیں صرف اتنی اطلاع ملی ہے کہ دھماکہ ہوا...
    بھارتی بحریہ نے ایک بڑے ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جب ایک سنگاپور کے جھنڈے والا کارگو جہاز "WAN HAI 503" کیرالا کے ساحل سے تقریباً 144 کلومیٹر دور حادثے کا شکار ہو گیا۔  دھماکے اور آگ لگنے سے جہاز پر موجود تقریباً 40 کنٹینرز عرب سمندر میں گر گئے جبکہ کئی عملے کے افراد جان بچانے کے لیے سمندر میں کود گئے۔ جہاز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے 7 جون کو روانہ ہوا تھا اور 10 جون کو بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی پہنچنے والا تھا۔ یہ 270 میٹر لمبا جہاز 12.5 میٹر کے ڈرافٹ کے ساتھ 650 سے زائد کنٹینرز لے جا رہا تھا۔ بھارتی نیوی اور کوسٹ گارڈ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن...
    اشتیاق ربانی: شکرگڑھ کے علاقے مسلم ٹاؤن تبلیغی مرکز کے قریب ایک گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں دو خواتین، دو مرد اور ایک بچہ زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ رات گئے اس وقت ہوا جب کمرے میں گیس بھر جانے کے بعد سلنڈر میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے کمرے کی دیوار گر گئی اور گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ اہل خانہ کے مطابق گیس رات کے وقت کھلی رہنے کے باعث کمرے میں بھر گئی تھی۔دھماکے کے نتیجے میں گھر کے سربراہ اور بچے کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نیشنل اکیڈمی...
    لاہور: رستم پارک کے علاقے میں ایک ٹرانسفارمر کے پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا، جس کے بعد آک کے شعلے بلند ہوگئے۔ ٹرانسفارمر پھٹنے کے بعد شعلے رستم پارک کے پلاٹ میں موجود جھاڑیوں تک پہنچ گئے، جس سے آگ نے تیزی سے پھیلنا شروع کر دیا۔ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے، تاہم پلاٹ میں خشک جھاڑیاں ہونے کی وجہ سے آگ مزید پھیل رہی تھی، جس سے گھروں تک پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔ رہائشی علاقے کی قربت اور آگ کی شدت کے باعث مقامی افراد میں شدید خوف و ہراس پایا گیا۔ ریسکیو اور فائربرگیڈ کا عملہ موقع پر دیر سے پہنچا جس کی وجہ سے...
    لاہور: ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران شہر بھر کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے علی الصبح ناکہ گجومتہ کا دورہ کیا اور ڈولفن جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ سمیت سول لائن سیکٹر اور مختلف ناکہ جات کا معائنہ کیا۔ ایس پی ارسلان زاہد نے ماڈل ٹاؤن، سول لائن، مزنگ سمیت تمام اہم سیکٹرز کی ٹیموں کی چیکنگ کی اور ایلیٹ اور مجاہد اسکواڈ کے سیکیورٹی پوائنٹس کا بھی دورہ کیا، تاکہ عوامی تحفظ اور جرائم کی روک تھام کو مؤثر بنایا جا سکے۔ ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کو ہراسانی سے بچانے کے لیے ڈولفن اسکواڈ...
    مردان کے علاقے آرام کالونی میں ہفتہ کے روز ایک گیس سلنڈر کے دھماکے سے  2 منزلہ مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 2 لڑکیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:گیس سلنڈر کے حادثات سے بچنا کیسے ممکن ہے؟ ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق، امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملبے تلے دبے 8 افراد کو نکالا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریسکیو آپریشن میں 100 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا اور 7 گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔ تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مردان کے...
    ویب ڈیسک: مردان کی  آرم کالونی میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دو منزلہ گھر کی چھت گر گئی جس کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 2 کمسن بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کے بعد فوری طور پر ڈیزاسٹر، فائر فائٹرز اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ دھماکے سے پورا مکان لرز اٹھا، اور چھت زمین بوس ہو گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے 8 افراد کو نکالا، جن میں سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 سالہ عائشہ اور دعا شدید زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر ایم ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ عید پر صحیح جانور چننا بچوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے مرحوم کے والد سینیٹر شمیم آفریدی ، مرحوم کے بھائی ،پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی اور دیگر لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب انکے ساتھ برابر کے شریک ہیں ، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید عباس آفریدی کے درجات بلند کرے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔(جاری ہے) واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی گزشتہ روز اپنے حجرہ میں ایک دھماکہ میں...
    پولیس کے مطابق باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر گوہر کے گھر کے ساتھ بم دھماکا ہوا۔ جس سے ڈاکٹر گوہر کے والد ایوب شدید زخمی ہوئے، زخمی کو علاج کیلیے خار اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ کے گھر گیٹ کے قریب دھماکا ہوا جس میں اُن کے والد شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر گوہر کے گھر کے ساتھ بم دھماکا ہوا۔ جس سے ڈاکٹر گوہر کے والد ایوب شدید زخمی ہوئے، زخمی کو علاج کیلیے خار اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں...
    خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ کے گھر گیٹ کے قریب دھماکا ہوا جس میں اُن کے والد شہید ہوگئے۔  پولیس کے مطابق باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر گوہر کے گھر کے ساتھ بم دھماکا ہوا۔ جس سے ڈاکٹر گوہر کے والد ایوب شدید زخمی ہوئے۔ زخمی کو علاج کیلیے خار اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت ڈی ایچ او گھر پر موجود نہیں تھے۔ ایس ایچ او تھانہ خار رشید نے کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گھر کا گیٹ بھی تباہ ہو گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔
    سٹی 42: باجوڑ کے خار بازار  میں ڈاکٹر گوہر کے گھر پر بم دھماکہ ہوا  دھماکے کے نتیجے میں ڈاکٹر گوہر کے والد جاں بحق ہوگئے  ،گھر کو بھی نقصان پہنچا ، ایس ایچ او تھانہ خار  رشید خان کاکہنا ہے کہ دھماکے کے وقت ڈی ایچ او گھر پر موجود نہیں تھے،باجوڑ دھماکے کے نتیجے میں گھر کا گیٹ مکمل تباہ ہوگیا ہے
    کوہاٹ :حجرے میں دھماکہ،سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حجرے میں دھماکے سے سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ،گیس لیکج سے ہونیوالے دھماکے میں سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوہاٹ میں اعظم باغ کے قریب سابق سینیٹر عباس آفریدی حجرے میں دھماکے میں زخمی ہوگئے، عباس آفریدی کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا ہے، جس کے نتیجے میں عباس آفریدی اور دیگر 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، بم ڈسپوزل سکواڈ موقع...
    سٹی 42: کوہاٹ  میں   پنڈی روڈ پر عظیم باغ میں سابق سینیٹر عباس آفریدی کے حجرے میں دھماکہ  ہوا  پولیس کے مطابق  عباس آفریدی کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا،پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگا رہی ہے۔  ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ کا کہنا ہے کہ   ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کی وجہ ہوا ہے۔ بم ڈسپوزیبل سکواڈ موقع پر پہنچ رہی  ہے ۔  کاہنہ میں سلنڈر دھماکہ
    پولیس کے مطابق دھماکہ ڈیرہ اللہ یار میں زیرو پوائنٹ بائی پاس پر زیر تعمیر الخدمت ہسپتال کی بلڈنگ کے قریب ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کی تحصیل ڈیرہ اللہ یار میں زیر تعمیر ہسپتال کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ڈیرہ اللہ یار میں زیرو پوائنٹ بائی پاس پر زیر تعمیر الخدمت ہسپتال کی بلڈنگ کے قریب ہوا۔ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایک اور ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد بلڈنگ کے قریب نصب کیا گیا تھا، تاہم پولیس سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات...
    کوئٹہ(این این آئی) مغربی بائی پاس پر گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق شخص کے علاوہ زخمیوں میں سے ایک شخص گاڑی کے اندر تھا، دھماکے میں تین راہگیر زخمی ہوئے، دھماکہ بروری روڈ پر آخری سٹاپ پر ہوا، اس بات کا تعین ہونا باقی ہے کہ دھماکہ خیز مواد گاڑی کے اندر تھا یا باہر۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا، جبکہ ایس ایچ او اور دو راہگیر زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب پولیس وین کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا، جبکہ ایس ایچ او اور دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی...
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک) مغربی بائی پاس پر گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق شخص کے علاوہ زخمیوں میں سے ایک شخص گاڑی کے اندر تھا، دھماکے میں تین راہگیر زخمی ہوئے، دھماکہ بروری روڈ پر آخری سٹاپ پر ہوا، اس بات کا تعین ہونا باقی ہے کہ دھماکہ خیز مواد گاڑی کے اندر تھا یا باہر۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ Post Views: 5
    سٹی42:  کوئٹہ میں دو روز کے دوران دوسرا دہشتگرد حملہ رپورٹ ہوا ہے۔ کوئٹہ  کے مغربی بائی پاس پر دھماکہ میں ایک شخص شہید ہوا اور   3 افراد زخمی  ہو گئے۔  پولیس نے بتایا کہ  زخمیوں کو بی ایم سی ایچ منتقل کیاجارہاہے۔  ایم ایس بی ایم سی سلطان لہڑی  نے بتایا کہ  زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں کل ہفتے کے روز ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں دو افراد شہید ہو گئے تھے۔  یہ دھماکہ ایک قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب ہوا تھا۔  Asaad Naqvi
    بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں بیدار روڈ پر نامعلوم تخریب کاروں نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق تخریب کاروں نے زیرِ زمین آٹھ سے دس کلو گرام بارود نصب کر رکھا تھا، جس کا دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پرانی اور غیر فعال گیس پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئٹہ جانے والی اٹھارہ انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن مکمل طور پر محفوظ رہی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ پائپ لائن میں گیس موجود نہیں تھی، جس کے باعث ممکنہ بڑا نقصان ٹل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو...
     وقار حسین منگی:  خیرپور کے علاقے گلشن کالونی، گمبٹ میں چار روز قبل ایک گھر میں یو پی ایس کے دھماکے میں زخمی ہونے والے 9 افراد میں سے 4 جاں بحق ہو گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے۔  جاں بحق افراد کی شناخت فہیم شیخ، شایان شیخ، فاطمہ شیخکے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک اور فرد کی شناخت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق چار دن قبل گھر میں نصب یو پی ایس میں آگ لگنے کے بعد دھماکہ ہوا تھا، واقعے میں 9 افراد زخمی ہوئے تھےتمام زخمیوں کو گمس ہسپتال کے بزنس وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔ 5 افراد اب بھی زیر علاج ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو ذرائع...
    —فائل فوٹو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر اجلاس ہوا۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے، اسرائیل کی غزہ میں امداد کی ناکہ بندی نے ناقابلِ تصور انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری مظالم روکنے کے لیے اب صرف الفاظ کافی نہیں ہیں۔عاصم افتخار نے یہ بھی کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو عملی طور پر روکنا ہو گا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم دفاعی لحاظ سے مضبوط پاکستان کو معاشی لحاظ سے بھی ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے من حیث القوم متحد ہو جائیں ،ایٹمی دھماکوں کے دن ہمیں معاشی دھماکہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔ یومِ تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 28 مئی 1998 وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے قائد محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ایٹمی دھماکے کر کے...
    چین کے مشرقی صوبے شین ڈونگ کے شہر گاومی میں منگل کے روز ایک کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں آسمان کی طرف دھوئیں کا سرمئی اور نارنجی رنگ کا بادل اٹھا، اور قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر سے کچھ دیر قبل شین ڈونگ یوڈاؤ کیمیکل کے ورکشاپ میں ہوا۔ سرکاری ٹی وی چینل سی سی ٹی وی کے مطابق ریسکیو اور طبی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔تاحال دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد دھواں بلند ہو رہا ہے اور اطراف کی...
    ناکہ بندیوں کے دوران گاڑیوں کے کالے شیشے، غیر قانونی پولیس لائٹس، غیر رجسٹرڈ یا جعلی نمبر پلیٹس اور مشکوک افراد کی باریک بینی سے چیکنگ کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی پولیس آفیسر کرم ملک حبیب خان کی ہدایت پر ضلع کرم بھر میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، مین سٹی چیک پوسٹ سمیت مختلف مقامات پر مؤثر ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں۔ اسی طرح لوئر اور سنٹرل کرم کے اہم اور حساس مقامات پر بھی پولیس افسران کی موجودگی میں ناکہ بندیوں کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔ کرم پولیس کے مطابق ان اقدامات کا مقصد عوامی تحفظ یقینی بنانا اور خطے میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔ ناکہ...
    کیرالہ(اوصاف نیوز) پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت کا جنگی جنون میں‌اضافہ دیکھنے میں‌آیا. بھارت نے فرانس کیساتھ دفاعی ڈیل کے بعد دیگر ممالک سے جوہری مواد اکھٹا کرنے لگا. ایسی صورتحال میں بھارتی ریاست کیرالا کے ساحل کے قریب ڈوبنے والے لائبیریا کے کارگو جہاز سے وابستہ خطرات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کیونکہ جہاز کے کنٹینرز اب ساحل پر بہہ کر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے ممکنہ تیل کے اخراج اور خطرناک کیمیکل کے رساؤ کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ”MSC ELSA 3“ نامی کارگو جہاز میں شدید جھکاؤ (26 ڈگری اسٹار بورڈ لسٹ) پیدا ہوا، جس کے بعد...
    متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو متعدد بار اطلاع دینے کے باوجود کئی گھنٹوں بعد موقع پر پہنچی، جس وقت تک ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک مسلح ڈکیت گروہ کی دیدہ دلیری سامنے آئی ہے، جہاں 8 رکنی گینگ نے مرکزی سڑک پر ناکہ لگا کر شہریوں کو یرغمال بنایا اور گھنٹوں لوٹ مار کرتے رہے۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو متعدد بار اطلاع دینے کے باوجود کئی گھنٹوں بعد موقع پر پہنچی، جس وقت تک ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن محمد علی شاہ کے مطابق ملزمان کی تعداد 6 سے 8 کے درمیان تھی، جن میں سے ایک ملزم سیکیورٹی گارڈ...
    سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق خضدار اے پی ایس بس پر دھماکے میں زخمی ہونیوالے دو مزید طلباء دوران علاج شہید ہو گئیں۔ شہداء کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والی مزید دو طالبات دوران علاج شہید ہو گئیں۔ پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل نے سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اے پی ایس خضدار بس حملے میں شہید ہونے والے طلباء اور طالبات کی تعداد 8 ہو گئی ہے، جن میں ایک طالبعلم اور 7 طالبات شامل ہیں۔ پاکستانی چینل نے بتایا کہ شیما ابراہیم اور مسکان زیر علاج تھیں، مگر زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ اے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رات گئے ایک مسلح ڈکیت گروہ کی دیدہ دلیری سامنے آئی ہے، جہاں 8 رکنی گینگ نے مرکزی سڑک پر ناکہ لگا کر شہریوں کو یرغمال بنایا اور گھنٹوں لوٹ مار کرتے رہے۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو متعدد بار اطلاع دینے کے باوجود کئی گھنٹوں بعد موقع پر پہنچی، جس وقت تک ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ 24 مئی 2025 کو شام 8:00 بجے سے 8:30 بجے کے درمیان پیش آیا، جب سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 15 میں شفٹ کی تبدیلی کے وقت ڈاکوؤں نے واردات کی۔ مزید پڑھیں: نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ایس...
    خاکہ نگاری شخصیت کی عکاسی کا فن ہے، اس میں انسان کی پوری شخصیت کی جیتی جاگتی اور چلتی پھرتی تصویر قاری کی نگاہوں کے سامنے جلوہ گر ہو جاتی ہے، خاکہ ہو بہو تصویر جیسا ہے، اسے ویسے ہی پیش کرنے کا نام ہے، اسے قلمی تصویرکا نام بھی دیا جاتا ہے، یعنی لفظوں سے تصویر تراشنے کا نام خاکہ نگاری ہے مگر خاکہ نگاری محض لفظوں سے تصویر تراشنے کا نام ہی نہیں ہے بلکہ اس کے کچھ فنی امور بھی ہیں جن کو سامنے رکھنا ضروری ہوتا ہے، اگر ان کو سامنے نہ رکھا جائے تو پھر ’’خاکہ‘‘ خاکہ نہیں رہے گا۔ اس کی اولین شرط یہ ہے کہ خاکہ دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ حقیقت کے...
    یمن (نیوز ڈیسک) دارالحکومت صنعاء کے شمال مشرق میں واقع بنی حشیش کی علاقے صرف میں جمعرات کے روز حوثیوں کے ایک اسلحہ گودام میں زوردار دھماکہ ہوا۔ ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ یہ دھماکہ کسی فرد کے فعل کا نتیجہ تھا، کیوں کہ گودام کے مقام پر کوئی فضائی حملہ نہیں کیا گیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ گودام زیر زمین اور خفیہ نوعیت کا تھا۔ گودام میں دو گھنٹوں تک دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران گولہ بارود اردگرد کے علاقوں میں بکھر گیا، جس سے قریبی عمارتوں، دکانوں اور رہائشی گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں 19 افراد ہلاک اور تقریباً 40 زخمی...
    گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زیرو پوائنٹ پر اسکول کی بس کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 38 افراد زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: خضدار بس حملہ، شہید طالبات کی تعداد 4 ہوگئی دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کو سی ایم ایچ خضدار اور شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ زخمی بچوں کی عیادت کے لیے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کوئٹہ میں اسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں اور اساتذہ کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کو کیفر...
    خضدار+ اسلام آباد+ لاہور+ کلر سیداں (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نیوز رپورٹر+ این این آئی+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زیروپوائنٹ کے قریب سکول کے بچوں کو لے کر جانے والی بس پر بم حملے کے نتیجے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید اور 53 زخمی ہوگئے۔ سکول کی بس تباہ ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) خضدار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے  سکول بس میں سوار3   بچے شہید ہوئے۔  پولیس و فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں...
    صدر وفاق المدارس الشیعہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے، 10 مئی جنگ میں بھارت کو پوری دنیا میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، مودی سرکار خفت مٹانے کیلئے پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کرر ہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے خضدار میں سکول بس پر خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کا قلع قمع ضروری ہے۔ شہداء کے ورثا سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارت ایک عرصے سے پاکستان کو عدم...
     اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار زیرو پوائنٹ کے قریب بس میں دھماکے کی پرزور مذمت، وزیرداخلہ محسن نقوی کا 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کےواقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، وزیرداخلہ محسن نقوی کا جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندےکسی رعایت کے مستحق نہیں۔، دشمن نے بربریت کا مظاہرہ کرکے معصوم بچوں پر حملہ کیا۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل سکول بس پر حملہ دشمن کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، قوم کے اتحاد سے ہر سازش کو...
    پولیس کے مطابق دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ ڈرائیور اور کم از کم چار طلباء جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خضدار میں زیر پوائنٹ کے مقام پر اس وقت ہوا، جب آرمی پبلک اسکول کی بس گزر رہی تھی۔ دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ ڈرائیور اور کم از کم چار طلباء جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ طبی امداد فراہم کرنے والے ادارے اور ایمبولنسز کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا...
    پولیس کے مطابق دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ ڈرائیور اور کم از کم پانچ طلباء جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خضدار میں زیر پوائنٹ کے مقام پر اس وقت ہوا، جب آرمی پبلک اسکول کی بس گزر رہی تھی۔ دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ ڈرائیور اور کم از کم پانچ طلباء جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ طبی امداد فراہم کرنے والے ادارے اور ایمبولنسز کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا...
    امدادی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی 21 لاکھ کی آبادی قحط کا شکار ہو سکتی ہے، اسرائیل نے 2 مارچ کو غزہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے پر پابندی عائد کردی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی سطح پر شدید تنقید کے بعد غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ میں محدود پیمانے پر امداد کی فراہمی کیلئے ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی سطح پر شدید تنقید کے بعد 10 ہفتوں سے جاری غزہ کی ناکہ بندی پر اسرائیل نے غزہ میں خوراک کی ضروری مقدار محدود پیمانے پر پہنچانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان اسرائیلی فوج کے اس بیان...
    عالمی دباؤ پر اسرائیل کا غزہ میں امداد کی فراہمی کیلئے ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز عالمی سطح پر شدید تنقید کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ میں محدود پیمانے پر امداد کی فراہمی کیلئے ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی سطح پر شدید تنقید کے بعد 10 ہفتوں سے جاری غزہ کی ناکہ بندی پر اسرائیل نے غزہ میں خوراک کی ضروری مقدار محدود پیمانے پر پہنچانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان اسرائیلی فوج کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس کا کہنا تھا کہ اس نے پورے...
    عالمی سطح پر شدید تنقید کے بعد اسرائیل نے غزہ میں محدود پیمانے پر امداد کی فراہمی کے لیے ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں یہ واضح نہیں کہ امداد کس طریقہ کار کے ذریعے غزہ لے جائی جاسکے گی اور امداد کی فراہمی کب سے شروع ہو گی۔ مکمل ناکہ بندی کے باعث اسرائیل نے ایک دانہ خوراک اور ایک بوند پانی بھی غزہ جانے نہیں دی۔ واضح رہے کہ غزہ پر کل صبح سے وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 150 سے زائد ہوگئی ہے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے سیف زون المواسی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 36 فلسطینی شہید ہوئے۔...
    قلعہ عبداللہ(نیوز ڈیسک) قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں مارکیٹ میں دھماکہ ہوا، دھماکے میں چار افراد شہید جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع پر پولیس، لیویز حکام اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ڈی سی قلعہ عبداللہ نے بتایاکہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں، دکانیں تباہ اور مارکیٹ کی متعدد دکانیں مسمار ہو گئیں، دکانوں کے ملبے تلے بھی لوگوں کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پشاور میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
    قلعہ عبداللہ میں ایف سی قلعہ کے قریب بم دھماکہ ، 3افراد شہید، متعدد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں امن دشمن عناصر نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلنے کی کوشش کی، ایف سی قلعہ گلستان کے قریب واقع مارکیٹ میں جمعے کی شب ایک کار بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد شہید اور گیارہ زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے فوری بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بم ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جو ایف سی قلعہ کے قریب ایک مصروف مارکیٹ میں کھڑی کی گئی تھی۔ریاض...
    کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2025ء ) بلوچستان میں قلعہ عبداللّٰہ ایف سی قلعے کے قریب دھماکے میں 4 افراد شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں ایف سی قلعے کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں 4 افراد شہید اور 20 زخمی ہوئے ہیں، ڈپٹی کمشنر ریاض خان نے بتایا کہ دہشت گرد بظاہر ایف سی قلعے کی دیوار کو اڑانا چاہتے تھے، دھماکے میں 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔(جاری ہے) ان کا کہنا ہے کہ ایف سی قلعے کی عقبی دیوار کے ساتھ مارکیٹ بھی ہے، دھماکے سے متعدد گاڑیاں اور دکانیں تباہ ہوئی ہیں، دھماکے سے جبار مارکیٹ کی متعدد دکانیں...
    بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں امن دشمن عناصر نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلنے کی کوشش کی، ایف سی قلعہ گلستان کے قریب واقع مارکیٹ میں جمعے کی شب ایک کار بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے فوری بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بم ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جو ایف سی قلعہ کے قریب ایک مصروف مارکیٹ میں کھڑی کی گئی تھی۔ ریاض خان داوڑکے مطابق دھماکے میں ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ رہے زخمیوں میں عام شہری شامل ہیں جنہیں فوری...
    سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کےگلستان بازار میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے باعث 4 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔  دھماکا جبار مارکیٹ کے قریب ہوا، جس کی زد میں آکر 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے سے جبار مارکیٹ کی متعدد دکانیں گرگئیں، دھماکے کے باعث کئی دکانوں میں آگ بھی لگ گئی۔  امریکی خاتون اول کا کانسی کا مجسمہ پراسرار طور پر غائب
    دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ زور دار آواز کی وجہ سے ایک زخمی بیہوش ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق گھر کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے تھانہ انقلاب کی حدود میں گھر کے باہر سے ملنے والے دستی بم سے کھیلنے کے دوران دھماکا ہوا، جس میں نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون اور بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ انقلاب میں ایک گھر پر جرگے کے دوران وقفے کے وقت جب تمام لوگ نماز ادائیگی کے لیے گئے تو اُس وقت زور دار دھماکا ہوا جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ پورے علاقے میں...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)مودی کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سابق بھارتی فوجی کے دھماکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔ جعلی پہلگام حملے کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر آگئے جب کہ بھارتی فوج کے سابق اہلکار نے مودی کے فالس فلیگ ڈراموں سے پردہ اٹھا دیا۔ مودی کو کھری کھری سناتے ہوئے سابق بھارتی فوجی نے انکشاف کیا کہ 18 سال بھارتی فوج میں خدمات انجام دیں، پہلگام میں بھی تعینات رہا‘ پہلگام میں آرمی، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کی تین چیک پوسٹیں ہوتی تھیں سابق بھارتی فوجی نے کہا کہ بغیر مکمل تفتیش داخلہ ناممکن تھا، فوجی بھی تلاشی کے بغیر داخل نہیں ہو سکتے تھے، سیکیورٹی فول پروف تھی۔ سابق بھارتی فوجی نے...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سابق بھارتی فوجی کے دھماکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔ جعلی پہلگام حملے کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر آگئے جبکہ بھارتی فوج کے سابق اہلکار نے مودی کے فالس فلیگ ڈراموں سے پردہ اٹھا دیا۔مودی کو کھری کھری سناتے ہوئے سابق بھارتی فوجی نے انکشاف کیا کہ 18 سال بھارتی فوج میں خدمات انجام دیں، پہلگام میں بھی تعینات رہا، پہلگام میں آرمی، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کی تین چیک پوسٹیں ہوتی تھیں۔ سابق بھارتی فوجی نے کہا کہ بغیر مکمل تفتیش داخلہ ناممکن تھا، فوجی بھی تلاشی کے بغیر داخل نہیں ہو سکتے تھے، سیکیورٹی فول پروف تھی۔سابق بھارتی فوجی نے کہا کہ امیت...
    کوئٹہ+ باجوڑ (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا سریاب روڈ پر ہوا۔ دھماکے میں رکن صوبائی اسمبلی محفوظ رہے جب کہ ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے 10 افراد کو سول ہسپتال کے شعبہ حادثات میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کی خوشی میں ہاکی گراؤنڈ میں جشن فتح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لیے علی مدد جتک ریلی...
    پولیس کے مطابق منیر مینگل روڈ پر علی مدد جتک کی ریلی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا۔ جسکے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی مدد جتک کی قیادت میں نکالی جانیوالی جشن فتح ریلی پر دستی بم دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق منیر مینگل روڈ پر سریاب روڈ سے ہاکی گراؤنڈ کی طرف جانے والی علی مدد جتک کی ریلی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ایمرجنسی خدمات انجام دینے والے ادارے توخی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں 8...
    پولیس کے مطابق منیر مینگل روڈ پر علی مدد جتک کی ریلی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا۔ جسکے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی مدد جتک کی قیادت میں نکالی جانیوالی جشن فتح ریلی پر دستی بم دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق منیر مینگل روڈ پر سریاب روڈ سے ہاکی گراؤنڈ کی طرف جانے والی علی مدد جتک کی ریلی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ مذکورہ ریلی پاک فوج کی حمایت میں نکالی گئی تھی اور ہاکی گراؤنڈ میں جاری حکومت بلوچستان کے جلسے میں شرکت...
    بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے 2012 میں سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس میں “پانچ جہتی” مجموعی خاکہ پیش کیا تھا جو اقتصادی، سیاسی ، ثقافتی ، سماجی اور ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے پانچ اہم شعبوں پر مشتمل ہے۔ اس کی مرکزی اہمیت یہ ہے کہ یک رُخی اقتصادی ترقی کے ماڈل کے بجائے جدیدیت کی تعمیر کو ایک مضبوط اکائی کے طور پر مجموعی لحاظ سے ترتیب دیا جائے۔ “پانچ جہتی” مجموعی خاکہ ایک اونچے درخت کی مانند ہے: معاشی تعمیر اس کی “جڑیں” ہیں؛ سیاسی تعمیر “تنا” ہے؛ ثقافتی تعمیر “شاخیں اور پتے” ہیں؛ سماجی تعمیر “پھل” ہے؛ جبکہ ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر “مٹی” ہے۔ مضبوط جڑیں توانا تنے کو جنم دیتی ہیں، گھنے پتے...
    سٹی42: وفاقی دارالحکومت میں ناکہ جات پر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ، شہر بھر کے 17 ناکہ جات سے ان فٹ اہلکاروں کو ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت، ناکہ جات پر 35 سال یا اس سے کم عمر کے پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔  آئی جی اسلام آباد کا تمام ناکہ جات کے سیکورٹی ڈیزائن میں بھی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ریڈ زون کے 6 ناکہ جات کو ڈیجٹلائزڈ کیا گیا ہے۔ Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025 ذرائع کے مطابق ناکہ جات پر شہری بذریعہ ویڈیو لنک پولیس اہلکاروں کے روئیے کی شکایت بھی کر سکیں گے،ناکہ جات پر معمور پولیس اہلکار باڈی کیم کٹ کا...
    باجوڑ میں رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکہ ہوا ہے،مرکزی گھر کا گیٹ تباہ ہو گیا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔تفصیلات کے مطابق دھماکے سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کا گیٹ تباہ ہوگیا،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایم این اے گھر پر موجود نہیں تھے۔دھماکے کے بعد ایم این اے مبارک زیب نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے گھر کے مین گیٹ کو بم سے اڑایا گیا ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،ان بزدلانہ کارروائیوں سے میری حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔ انشا اللہ اپنے شہید بھائی کے ویژن کو جاری رکھوں گا۔   
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک سرویلینس ڈرون گرنے کی اطلاع نے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈرون میں کوئی دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا اور اس کے گرنے سے کسی قسم کا دھماکہ یا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعہ نے حساس اداروں کو متحرک کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون جدید سرویلینس ٹیکنالوجی سے لیس تھا، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ اس سے قبل بھی جمعرات کی صبح پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اسی علاقے میں ایک انڈین ڈرون مار گرایا تھا، جو مبینہ طور پر حساس تنصیبات کی نگرانی کر رہا...
    لاہور: پنجاب پولیس نے ناکوں پر تعینات افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران اخلاقیات کا دامن ہرگز ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی ڈویژن بھر میں مختلف مقامات پر اسپیشل ناکوں کا سلسلہ جاری ہے۔  ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ناکوں کا سرپرائز دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیکنگ کے حوالے سے الرٹ و ضابطہ اخلاق بتائے۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے سپیشل ناکہ جات کا انعقاد کیا گیا ہے، انہوں نے ڈولفن اور ابابیل اسکواڈ کو بھی چیک الرٹ اور بریف کیا۔ ایس پی نے ناکہ جات پر مامور جوانوں کو...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے، ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے بتایا کہ پشاور کے علاقے چمکنی مویشی منڈی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں سب انسپکٹر لائق زادہ اور سپاہی شامل ہے، ابتدائی طور پرخود کش لگ رہا ہے، جس...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور کے علاقے رنگ روڈ پردھماکہ،دھماکے کے نتیجے میں دو افراد شہید،جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے، دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکہ خودکش تھا،زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے میں شہید ہونے والے دونوں پولیس اہلکار ہے، شہداء میں کانسٹیبل عالم زیب اور آئے ایس آئی لائق زادہ شامل ہیں۔ صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے افسوس ناک واقعہ کی مذمت کی، وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس اہلکاروں پر دہشتگرد حملہ دشمن کی مذموم مقاصد کو ظاہر کرتی ہے۔ دہشت گرد کسی صورت اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے...