کوئٹہ، پشین اسٹاپ کے قریب دھماکہ، 10 افراد جانبحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پشین اسٹاپ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دھماکے میں کم از کم 10 افراد جانبحق اور 30 ہو گئے ہیں۔ دہشتگردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر بھی حملے کی کوشش کی، جنہیں جوابی کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پشین اسٹاپ میں واقع ایف سی ہیڈکوارٹرز قریب دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں 10 افراد جانبحق، جبکہ 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد دہشتگردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس، سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فوج نے چھاؤنی کو عوام کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایف سی
پڑھیں:
صدر اور وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین
آصف علی زرداری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں ملک میں امن کے قیام کیلئے ریاست کے عزم کی عکاس ہیں، پاکستان کی سرزمین پر غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ اور بنوں میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کیا اور کہا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سیکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں خوارج سرغنہ سمیت متعدد دہشت گردوں کا مارا جانا امن دشمن عناصر کیلئے واضح پیغام ہے۔ بنوں میں ایک اور کارروائی میں بارہ خوارج کے انجام کو پہنچنے پر صدر زرداری نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ صدر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں ملک میں امن کے قیام کیلئے ریاست کے عزم کی عکاس ہیں، پاکستان کی سرزمین پر غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ اور بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا۔ وزیراعظم آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی اور کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔