کوئٹہ میں ایف سی وردی میں ملبوس دہشتگردوں کا خودکش دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، کئی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2025ء ) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی وردی میں ملبوس دہشتگردوں کے خودکش دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں فرنٹیئر کور یعنی ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا ، ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے میں زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے اطراف کی کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ایک موٹر سائیکل، رکشہ اور قریبی کھڑی گاڑیاں بھی بری طرح متاثر ہوئیں، ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی، بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا تاکہ دھماکے کی نوعیت اور اس میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا تعین کیا جا سکے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
جرمن شخص کی والدین پر فائرنگ کے بعد خودکشی، فیسٹیول کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی بھی دی
میونخ: جرمنی میں ایک خاندانی المیے نے دنیا کے سب سے بڑے بیئر فیسٹیول "اوکٹوبر فیسٹ" کو سات گھنٹوں کے لیے بند کرا دیا۔
پولیس کے مطابق 57 سالہ جرمن شخص نے بدھ کی صبح اپنے والدین پر فائرنگ کی، گھر میں دھماکا خیز مواد لگایا اور آگ لگا دی، جس کے بعد اس نے خودکشی کر لی۔
حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ 90 سالہ والد اس واقعے میں ہلاک ہوئے ہیں تاہم ان کی لاش جلتے ہوئے مکان سے نکالی نہیں جا سکی۔
واقعے کے بعد پولیس کو قریب ہی ایک خط ملا جس میں اوکٹوبر فیسٹ سے متعلق مبہم دھمکی دی گئی تھی۔ اس خط کے بعد فوراً فیسٹیول بند کر کے پولیس نے کتے اور دھماکا خیز مواد کی تلاش کرنے والے یونٹس کے ساتھ پورے علاقے کی تلاشی لی۔
میونخ کے میئر ڈیٹر رائٹر نے دوپہر میں عوام کو "آل کلیئر" دے دیا، جس کے بعد شام کو فیسٹیول دوبارہ شروع کر دیا گیا۔
یہ واقعہ شہر کے شمالی علاقے لیرشناؤ میں پیش آیا، جس نے عوام اور حکام دونوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا۔