عوام نے خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں پاک فوج کے فتنتہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد پرتپاک استقبال کیا۔

عوام نے ایف سی کمانڈنٹ کو پھولوں کے ہار پہنا کر خراجِ تحسین پیش کیا، دیر کے عوام نے پاک فوج کی قربانیوں اور کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا، دیر کی فضا پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

خوارج کے خاتمہ کے لیے دیر کے عوام نے پاک فوج کے جوانوں کے شانہ بشانہ لڑنے کا عزم کیا اور پاک فوج کی موجودگی سے علاقے میں امن و امان کے قیام پر اظہارِ تشکر کیا۔

فتنتہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر دیر کے عوام نے پاک فوج پر مکمل اعتماد ظاہر کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عوام نے پاک فوج

پڑھیں:

’فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو پاک فوج کے خلاف اکساتے ہیں‘، خارجی دہشتگرد کے انکشافات

خارجی دہشتگرد احسان اللہ ولد عبدالجنان نے انکشاف کیا ہے کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر افواج پاکستان کے خلاف ذہن سازی کرتے ہیں اور انہیں دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال کرتے ہیں۔ احسان اللہ نے بتایا کہ وہ کمانڈر بدری، کمانڈر مشتاق، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کے لیے 3 سال تک سہولت کاری کرتا رہا۔

احسان اللہ نے کہا کہ خوارج نے بکتر بند گاڑی اور ٹینک کے ذریعے پولیس اسٹیشن پر حملے سمیت متعدد کارروائیاں کیں اور نوجوانوں کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے بدفعلی جیسے گناہ کی طرف بھی دھکیلتے رہے۔ خوارج نے جھوٹا پروپیگنڈا کیا کہ پاک فوج کافر ہے، حالانکہ حقیقت میں خود خوارج کافر اور مرتد ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں 2 کارروائیوں کے دوران ’فتنۃ الہندوستان‘ کے 5 خارجی دہشتگرد ہلاک

احسان اللہ نے مزید بتایا کہ جب انھوں نے خوارج کے جھوٹ اور منفی اقدامات کو دیکھا تو انہیں احساس ہوا کہ پاکستانی فوج حقیقی مسلمان اور اخلاقی اقدار کی حامل ہے۔ انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کو 5 وقت نماز پڑھتے ہوئے دیکھا اور نماز و کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے۔

خارجی دہشتگرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف ذہن سازی کرتے ہیں. خارجی دہشتگرد نے انکشاف کیا کہ؛
فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر افواج پاکستان کیخلاف اکساتے ہیں@Aadiiroy2 @AsadAToor pic.twitter.com/h7SVd5er59

— Media Talk (@mediatalk922) November 17, 2025

احسان اللہ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں تاکہ دہشتگرد عناصر کی روک تھام اور خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان دہشتگرد خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 10 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن حسنین اختر شہید

سیکیورٹی فورسز نے بھی واضح کیا ہے کہ ملک سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور مذہب کے نام پر دہشت، نفرت اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ انکشافات پاکستان میں نوجوانوں کی ذہنی تربیت اور مذہبی شعور کی حفاظت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ دہشتگرد عناصر مذہب کے نام پر سماج میں انتشار پھیلا کر ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احسان اللہ ولد عبدالجنان پاک فوج خارجی خارجی دہشتگرد

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں دو الگ کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک ، آئی ایس پی آر
  • سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد  ہلاک
  • خیبر پختونخوامیں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ فتنہ الخوارج کے 23دہشت گرد ہلاک
  • وزیراعظم شہباز شریف کا فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے:وزیراعظم
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک  
  • خوارج نوجوانوں کو ورغلاکر فوج کیخلاف اکساتے ہیں، دہشتگرد احسان اللہ
  • سندھ بلڈنگ ،ماڈل کالونی میں رہائشی پلاٹوں پر غیرقانونی کمرشل تعمیرات
  • ’فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو پاک فوج کے خلاف اکساتے ہیں‘، خارجی دہشتگرد کے انکشافات
  • خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے، احسن اقبال