data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی/لاڑکانہ(اسٹاف رپورٹر/نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 21تا23نومبر مینار پاکستان لاہور میں منعقدہ اجتماع عام میں جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے صوبے میں ڈاکو راج،وسائل کی لوٹ مار، بدترین کرپشن،دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکے،کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر زرعی زمینوں پر قبضے سمیت دیگر مسائل اور تیل، گیس، کوئلے سمیت قیمتی معدنیات کی دولت سے مالا مال سندھ کے عوام کی محرومیوں کا مقدمہ پیش کریں گے، ان شااللہ اجتماع عام میں کراچی تا کشمور سندھ بھر سے عوام کے بڑے بڑے قافلے شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران خطاب کیا۔اجلاس میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ونگران ڈویژن امداداللہ بجارانی ،امیرضلع ایڈووکیٹ نادرعلی کھوسہ،قیم ذیشان عابد اورمقامی امیررمیزراجہ شیخ سمیت ہرسطح کے ذمے داران شریک تھے ۔اجلاس میں اجتماع عام کے حوالے سے مقامات کو اہداف اور دیگر سرگرمیوں کی منصوبابندی بھی کی گئی۔ صوبائی امیر نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے تحت 21، 22 اور 23 نومبر کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع عام ہو گا۔ ملک بھر سے لاکھوں مرد وخواتین مینار پاکستان کے سائے تلے جمع ہونگے،عوام کرپٹ،نااہل اور ووٹ کی بجائے مقتدرقوتوں کے قائم کردہ ہائبرڈ نظام کی بدولت اقتدار کے مزے لوٹنے والے حکمرانوں کو گھر بھیجنے اوراسلامی پاکستان ۔خوشحال پاکستان کیلئے اجتماع عام میں بھرپور شرکت کرکے اسلام کے بابرکت نظام کے نفاذ کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دے۔کاشف سعید شیخ نے مزید کہا کہ سندھ میں سترہ سالوں سے پیپلزپارٹی اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے مگر آج جدید دور میں بھی سندھ کے عوام صحت، تعلیم،روزگار،صاف پانی سمیت بنیادی سہولیات سے محروم اور پتھر کے دور میں جینے پر مجبور ہیں۔ حکمرانوں کی اولادیں کھرب پتی جبکہ محکوم عوام آج بھی دوقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، موجودہ ہائبرڈ نظام کی پیداوار حکومت نے ایک سال میں رکارڈ قرضے لیکر عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،عالمی بینک کی رپورٹ ’’سب ٹھیک ہے‘‘ کا رٹا لگانے والے حکمرانوں کی منہ پر طمانچہ ہے۔آج ملک میں چھ کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور جبکہ لاکھوں نوجوان بیرون ملک جانے پر مجبور کردیئے گئے ہیںجبکہ حکمرانوں کی ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے سندھ میں لاکھوں ملازمین احتجاج کررہے ہیں اور تعلیمی ادارے، ہسپتالوں سمیت دیگر سرکاری ادارے کئی روز سے بند پڑے ہوئے ہیں۔قوم بددیانت،کرپٹ اشرافیہ اور بار بار آزمائے ہوئے سیاستدانوں کی بجائے اب جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دے تاکہ مہنگائی، بیروزگاری، بے امنی اور ڈاکو راج سے نجات مل سکے ۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی سندھ کے

پڑھیں:

جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت ہے وہاں مسائل کے انبار ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور:

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت وہاں مسائل کے انبار لگے ہیں اور پی پی پی مسلسل پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے ۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی پی پی کے رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل میں کہا کہ کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت غیر آئینی ہے، پیپلزپارٹی مسلسل پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ہر بات پر “مرسُو مرسُو” کرتے وہ صوبائیت کارڈ کھیل رہے ہیں، آپ تو یا اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں یا مریم نواز کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں، دو ہفتے پہلے میڈیا پر آپ کو کوئی گھاس نہیں ڈالتا تھا اور  آج آپ پنجاب کے سیلاب متاثرین اور کسانوں پر فقرے بازی کر کے خبروں میں جگہ بنا رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں آپ کی حکومت ہے آپ نے کسانوں سے گندم کیوں نہیں خریدی، اس کا جواب قوم کو دیں، پنجاب میں رہتے ہوئے سندھ کے وڈیروں کی غلامی کب تک کرتے رہیں گے، پنجاب کا پانی زیر استعمال لانے کے لیے پنجاب کو کسی دوسرے صوبے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام وسائل پر پہلا حق پنجاب کے عوام کا ہے، مریم نواز پنجاب کے کسانوں کو ان کے پانی کا حق ہر صورت دلائے گی، مریم نواز پنجاب کے عوام کے حق کی بات کرتی ہیں تو آپ کو تکلیف کیوں ہوتی ہے، جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت وہاں مسائل کے انبار لگے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب یاد رکھے گا پنجاب کے عوام مشکل میں تھے تو پیپلز پارٹی نے ان کی مشکلات کا مذاق اڑایا، پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی کا یہ منفی رویہ کبھی نہیں بھولیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت ہے وہاں مسائل کے انبار ہیں، عظمیٰ بخاری
  • عوامی مفاد ترجیح ہے، کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کرینگے، و زیراعظم کا عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کا خیرمقدم
  • عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدے کا خیر مقدم: کشمیری بھائیوں کے مسائل ترجیحاً ختم کرینگے، وزیراعظم
  • حکمران ٹرمپ کی چاپلوسی اور خوشامد میں مصروف ہیں،حافظ نعیم
  • حکومت کے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی تجویز مسترد کرتے ہیں،حافظ نعیم الرحمن
  • دادو: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ گلوبل صمود فلوٹیلا پرحملے اورٹرمپ کے نام نہادامن معاہدے کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں
  • جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کا اہم اجلاس، اجتماع عام کی تیاریوں کاجائزہ
  • داﺅد یونیورسٹی: طلبہ کے ایڈمیشن منسوخی ناقابل قبول، اصل جڑ طلبہ یونین پر پابندی، پی ایس ایف
  • حکمراں شاہی اخراجات میں کمی کرکے کفایت شعاری کی پالیسی اپنائیں‘ کاشف شیخ
  • فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ امریکہ نہیں، بلکہ فلسطینی عوام کرینگے، علامہ مقصود ڈومکی