کوئٹہ کے زرغون روڈ پر زور دار دھماکا اور فائرنگ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
کوئٹہ کے زرغون روڈ پر زور دار دھماکا اور فائرنگ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ QUETTA, PAKISTAN - SEPTEMBER 05: Security forces take measures after at least three paramilitary troops were killed and nearly two dozen others injured in a suspected suicide attack in Pakistanâs southwestern Quetta city on September 05, 2021.
کوئٹہ: (آئی پی ایس) کوئٹہ شہر کے زرغون روڈ پر زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد شدید فائرنگ کی گئی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حکام نے بتایا کہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں، ایف سی کی بھی نفری موقع پر موجود ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے شہر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، سٹاف نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف ہسپتالوں میں طلب کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دھماکے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیجز میں طویل فاصلے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمتنازعہ ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد متنازعہ ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد سی ڈی اے پلاننگ ونگ سے بڑی خبر ،، اسلام آباد گارڈن ہاؤسنگ سکیم (ای الیون ) کا این او سی ، (ایل او پی... حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرےگا: نیتن یاہو کی دھمکی اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کا دورہ قاہرہ، مصری صدر السیسی سے ملاقات سینئر صحافی کے ساتھ عمران خان کی تلخی کے معاملے پرقومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور نیتن یاہو نے دوحہ میں اسرائیلی حملے پر قطر سے معافی مانگ لیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ زور دار دھماکا زرغون روڈ
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔