کوئٹہ: زرغون روڈ کے قریب دھماکا، ایمرجنسی نافذ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک :بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زرغون روڈ کے قریب دھماکے کی جگہ اور نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔
وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکریٹری مجیب الرحمٰن کی ہدایت پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں دھماکے کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، ایمرجنسی سول اسپتال، بی ایم سی اسپتال اور ٹراما سینٹر میں نافذ کی گئی ہے۔
پاک فوج کا دیر اور زگئی میں خوارج کیخلاف اقدامات پر پرتپاک استقبال
انہوں نے کہا کہ تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، اسٹاف نرسز پیرامیڈیکل اسٹاف اسپتالوں میں طلب کر لیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سری نگر میں پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا‘ 9 افراد ہلاک‘ 32 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251116-01-20
سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکے کے نتیجے میں9 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس اسٹیشن میں آگ لگ گئی۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار اور فرانزک ٹیم کے اہلکار شامل ہیں جو پولیس اسٹیشن میں رکھے ہوئے دھماکا خیز مواد کی جانچ کر رہے تھے۔یہ دھماکا دہلی میں ایک مہلک کار دھماکے کے 4 دن بعد ہوا ہے، جس میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے تھے، جسے بھارت نے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔