Islam Times:
2025-10-04@16:50:27 GMT

کوئٹہ، پشین اسٹاپ کے زوردار دھماکہ

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

کوئٹہ، پشین اسٹاپ کے زوردار دھماکہ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاپ کے قریب ہوا ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاف کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔ جبکہ شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر کام کیا جا رہا ہے۔ مزید معلومات شامل کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی: اورنگی ٹاؤن سے اغوا ہونے والی 20 سالہ لڑکی ڈیڑھ سال بعد بازیاب

کراچی:

اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 20 سالہ یسریٰ کو مبینہ اغوا کے ڈیڑھ سال بعد بازیاب کرالیا گیا۔ 

صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچے اور یسریٰ اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کے مطابق یسریٰ کو ڈیڑھ سال قبل ٹک ٹاک پر تعلق قائم ہونے کے بعد مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔ اغواء کار حمزہ اور اس کی والدہ کی جانب سے مسلسل تشدد کے باعث یسریٰ شدید خوفزدہ رہی۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم نے زبردستی جھوٹا نکاح نامہ بنوایا اور اسے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا۔

شاہینہ شیر علی نے بتایا کہ یسریٰ نے موقع پاکر ڈیڑھ سال بعد اپنے رشتہ دار سے رابطہ کیا اور اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی اطلاع دی، جس پر مقامی ایم پی اے اعجاز الحق کی فوری کاوشوں سے لڑکی کو بازیاب کرایا گیا۔ پولیس نے ملزم حمزہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

صوبائی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین و بچیوں کے ساتھ مظالم کے خلاف سندھ حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر میں 1503 ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 1773 زخمی
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن سے اغوا ہونے والی 20 سالہ لڑکی ڈیڑھ سال بعد بازیاب
  • سندھ بلڈنگ، گلبرگ ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیراتی دھندے جاری
  • پنجاب پر بات کرنیوالے مخالفین کو زوردار جواب ملے گا: مریم نواز
  • کوئٹہ؛ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے میں ملوث 2دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی
  • سیلاب سے ٹریک متاثر، ٹرینیں تاخیرکا شکار، متعدد اسٹاپ ختم
  • غزہ مارچ :ضلع شمالی کے تحت آج کیمپ لگائے جائیں گے
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی، تین گرفتار، اسلحہ و سامان برآمد
  • تہران یونیورسٹی میں دھماکہ، ایک ہلاک 4 زخمی
  • پشاور ؛ پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکہ، 4 اہلکار زخمی