Express News:
2025-11-18@18:49:23 GMT

کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا  اور فائرنگ

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا دھماکا ہوا،  جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر  پہنچیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی بھی اطلاع ملی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے  دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئے۔

ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت اور کسی جانی نقصان کی تفصیلات حاصل نہیں ہو سکیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بنوں میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک

—فائل فوٹو

بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کے قریب پل پر خودکش دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ موٹرسائیکل سوار نے تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، واقعے کی جگہ پر موٹر سائیکل اور ایک لاش پڑی ہے۔

پولیس کی بھاری نفری واقعے کی جگہ پر پہنچ گئی ہے، دھماکے میں صرف خودکش حملہ آور مارا گیا جبکہ مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کار پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • بنوں میں پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکا
  • بنوں میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک
  • پڈعیدن: پولیس کا کریک ڈاؤن، 7ملزمان گرفتار کرلیے
  • مچھ کے قریب گیس پایپ لائن کا مرمتی کا کام شروع
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن صابری چوک کے قریب اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق
  • کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 مشتبہ افراد گرفتار
  • کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ واقعہ میں اہم پیشرفت ,3 مشتبہ افراد گرفتار
  • سری نگر میں پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا‘ 9 افراد ہلاک‘ 32 زخمی