ہرنائی، کوئلہ کان میں دھماکے سے 6 مزدور جھلس کر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدوروں کے کام کے دوران گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا۔ چھ زخمی مزدوروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے طالب کول مائن ایریا میں واقع کوئلہ کان میں زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں چھ مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی وجہ کان میں گیس بھر جانا بتایا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور زیر زمین کام کر رہے تھے کہ اچانک گیس کے اخراج سے دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں کان میں موجود مزدور واجد، شیر افضل، امیر محمد، اشرف علی، اور آغا محمد سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی کان کنوں کو فوری طور پر ہرنائی سے کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کان میں
پڑھیں:
کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔