صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں اغوا ہونے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا، اور لاش مبینہ طور پر گھر کے باہر پھینک دی گئی۔

لڑکی کے والد کے مطابق، ملزم مقتولہ کی لاش گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹی سے رشتہ داروں نے اجتماعی زیادتی کی۔ جرگے کا فیصلہ آنے تک بیٹی کو وڈیرے کے پاس رکھا گیا تھا۔

مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزم لعل ڈنو اور عبدالجبار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا

درج ایف آئی آر کے مطابق، ملزم لعل ڈنو نے لڑکی سے زیادتی کی، اور وڈیرے عزیز اللہ نے جرگے میں فریقین پر 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا، اور دونوں کی شادی کا فیصلہ دیا۔ والد کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بیٹی کو زہریلی گولیاں دے کر قتل کر دیا۔

پولیس نے مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ وڈیرے عزیز اللہ نے مؤقف اختیار کیا کہ مقتولہ کے والد اور بھائی میرے پاس ملازم ہیں۔ لڑکی سے زیادتی کے معاملے پر فیصلہ دونوں فریقین کی رضامندی سے کیا گیا۔ لڑکی میرے گھر میں 2 دن تک رہی۔

ڈی ایس پی مجید آرائیں کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں لڑکی کی موت نیند کی زیادہ گولیاں کھانے سے ہوئی معلوم ہوتی ہے، تاہم حتمی حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔ وڈیرے اور جرگے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

نوشہرو فیروز میں لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر کنڈیارو سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے۔ ان کے مطابق متاثرہ لڑکی کو کل صبح بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

ایم ایس ڈاکٹر رفیق کا کہنا ہے کہ رشتہ داروں نے بتایا کہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا لی تھیں۔ جب طبیعت کچھ بہتر ہوئی تو اسے گمبٹ اسپتال ریفر کر دیا گیا، لیکن رات کو دوبارہ لائے جانے پر وہ فوت ہو چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل، لرزہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

ایم ایس کے مطابق پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لیٹر دیا ہے، اور لاش سے حاصل کیے گئے نمونے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔ کنڈیارو اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر ابتدائی رپورٹ کل صبح تک جاری کریں گی۔

مقامی ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یہ بتایا گیا کہ لڑکی کو گزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا، اور اس کی لاش گھر کے سامنے سے ملی۔ اہلِ خانہ نے دعویٰ کیا کہ لڑکی کو 2 ہفتے قبل رشتہ دار نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد فریقین فیصلہ کروانے وڈیرے کے پاس گئے۔

فیصلہ ہونے تک لڑکی وڈیرے کے گھر پر رکھی گئی۔ لڑکی کی نانی نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے وڈیرے کے گھر سے اغوا کرنے کے بعد لڑکی کو زہر دے کر قتل کیا۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد لڑکی بطور امانت وڈیرے کے گھر چھوڑی گئی تھی، اور اب اس کی لاش ملی ہے۔

تاہم وڈیرہ عزیز اللہ ڈھراج کا مؤقف ہے کہ لڑکی ان کے گھر رہ رہی تھی لیکن بطور امانت نہیں۔ لڑکی کا والد ان کے پاس ملازم ہے۔

ان کے بقول واقعے کے بعد لڑکی اور ملزم کی شادی کا فیصلہ ہوا، جس کے بدلے میں ملزم کے گھر کی 2 خواتین متاثرہ لڑکی کے رشتہ داروں کے نکاح میں دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کا انکشاف، عدالت کی طرف سے قبرکشائی کا حکم

عزیز اللہ کے مطابق اہلِ خانہ نے آ کر بتایا کہ لڑکی نے نشہ آور گولیاں کھا لی ہیں، جس پر اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا گیا۔

پولیس کے مطابق وڈیرے کے گھر سے اغوا کی کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی۔ مرنے والی لڑکی کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جرگہ خودکشی زہر زیادتی نوشہروفیروز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جرگہ زیادتی نوشہروفیروز کا کہنا ہے کہ عزیز اللہ کے مطابق لڑکی کو گیا تھا لڑکی کی کہ لڑکی کی لاش کے بعد

پڑھیں:

پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا

پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبے کی مختلف خصوصیات اور صلاحیتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسکائی 47 قراقرم ون کلاوڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور جدید ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

حکام کے مطابق یہ منصوبہ ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی خود انحصاری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کے تقاضوں کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ یہ ڈیٹا سینٹر حساس قومی اور تجارتی معلومات کے محفوظ ذخیرے اور تحفظ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جدید ترین ڈیٹا سینٹر انتہائی متاثر کن اور قابلِ تحسین منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عظیم منصوبے کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی، جسے مختصر مدت میں غیر معمولی عزم، پختہ یقین اور اعلی مہارت کے ساتھ مکمل کیا گیا۔وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بصیرت افروز قیادت اور منصوبے میں شریک ادارے زیڈ ٹی ای کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم باب ہے، جبکہ یہی جذبہ، حوصلہ اور مستقل مزاجی ایسے قومی منصوبوں کو حقیقت کا روپ دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکائی 47 جیسے منصوبے پاکستان کے روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔

قوم کو یہ جدید سہولت فراہم کرنے پر تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ قومی سلامتی اور سائبر سیکیورٹی کو بھی مزید مستحکم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قوم متحد ہو کر کام کرے تو کوئی بھی ہدف حاصل کرنا ناممکن نہیں رہتا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا کہ اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر کا افتتاح پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے نئے دور کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ایک نئے معاشی دور کے دروازے کھل رہے ہیں، جہاں قومی وسائل اور انسانی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ مستقبل کی معیشت میں ڈیٹا ہی اصل طاقت ہے اور اس سے حاصل ہونے والی معلومات اور بصیرت پاکستان کی اقتصادی ترقی، جدت اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا کردار واضح ہے، وزیراعظم پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا کردار واضح ہے، وزیراعظم ایران نے عراق کے ذریعے بھیجی گئی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دیں غیر ضروری وزارتیں ختم کرکے 5 ہزار ارب کی بچت ممکن ہے، سینیٹ کمیٹی جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
  • موضوع: کربلا میں خواتین کا کردار اور ھم
  • اغوا برائے تاوان کیس: پولیس نے منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا، ضمانت واپس لینے کی درخواست
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، بحیرۂ احمر سے دو جنگی بحری جہاز واپس بلانے کا اعلان
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک