اسلام آباد میں پولیس ناکہ پر فائرنگ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقے میں پولیس ناکے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس معمول کی چیکنگ کے لیے ناکہ زن تھی کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار
ترجمان کے مطابق ملزمان نے رکنے کے بجائے سیدھی فائرنگ شروع کر دی، تاہم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی تدابیر کی بدولت پولیس افسران محفوظ رہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان فرزند علی اور راحد زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ان کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کے کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے آج شام بھی ایک شہری سے اسلحے کی نوک پر موٹر سائیکل اور موبائل فون چھینا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار
ترجمان نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔