میڈرڈ کے بار میں دھماکہ، 25 افراد زخمی، تین کی حالت تشویشناک
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
MADRID:
اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے علاقے ویلیکاس میں گزشتہ رات ایک بار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
میڈرڈ کی ایمرجنسی سروسز کے مطابق دھماکے سے متاثرہ عمارت کی چھت کا ایک حصہ گر گیا، جبکہ موقع پر موجود فائر فائٹرز ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خلیجی میڈیا کے مطابق عمارت کی جزوی طور پر منہدم چھت، زمین پر بکھری اینٹیں، اکھڑے ہوئے دروازے اور سڑک پر شیشے کے ٹکڑے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
ایمرجنسی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسٹریچرز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔
موقع پر فائر بریگیڈ، ایمبولینسز اور پولیس کی بھاری نفری موجود رہی جبکہ حکام نے علاقے کے رہائشیوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے روک دیا۔
اگرچہ مقامی میڈیا کی ابتدائی اطلاعات میں گیس لیک کو ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم میڈرڈ سٹی کونسل میں سیکیورٹی اور ایمرجنسی کی نگران افسر انماکیولادا سانز کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ دھماکے کی اصل وجہ کیا تھی۔
ایمرجنسی سروسز کے مطابق زخمیوں میں سے تین افراد شدید زخمی ہیں جبکہ دو کی حالت ممکنہ طور پر سنگین ہے۔ ریسکیو آپریشن میں سنیفر ڈاگز اور ڈرونز کی مدد بھی لی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا اندازہ لگایا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور :سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ
24 نیوز : پشاور میں سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں بارودی مواد پھٹ گیا۔
دھماکے کے بعد مال خانے میں موجود ایمونیشن کو بھی آگ لگ گئی۔ سی ٹی ڈی تھانے میں موجود عملے اور قیدیوں کو باہر نکال لیاگیا۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق واقعہ دہشت گردی نہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود ملزمان کو سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔