جنوبی وزیرستان: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
جنوبی وزیرستان (نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا رستم بازار میں جمعرات کو اس وقت خوفناک دھماکہ ہوا جب پولیس وین معمول کے گشت پر تھی۔ پولیس کے مطابق دھماکے کا ہدف پولیس کی گاڑی تھی تاہم تین راہگیر جاں بحق جب کہ ایک پولیس اہلکار سمیت چودہ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں طبی عملہ ان کا علاج کر رہا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں ریموٹ کنٹرول یا دیسی ساختہ بم استعمال کیا گیا ہو گا تاہم مکمل تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈی سی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ، دو اہلکار زخمی
جنوبی وزیرستان:خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈی سی جنوبی وزیرستان اپر عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملہ ہوا، نامعلوم مسلح افراد نے کوٹ اڈانہ کے قریب ڈی سی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی کی گاڑی پر حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق حملے میں ڈی سی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی محفوظ رہے تاہم فائرنگ سے محرر اے ڈی سی اعجاز اور ایک پولیس اہلکار گل نواز زخمی ہوا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اے ڈی سی اور دیگر کے ہمراہ لدھا سے مکین جا رہے تھے۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ حملے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او ارشد خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر اور دیگر عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔