جنوبی وزیرستان؛ پولیس پر حملے میں 3 راہگیر جاں بحق، 3 اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
ڈی آئی خان:
جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں 3 راہگیر جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں شکئی اسٹینڈ کے قریب پولیس وین کے پاس زور دار دھماکا ہوا، جس کے فوری بعد نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے میں 3 راہ گیروں کے جاں بحق ہونے کی پولیس نے تصدیق کردی ہے جب کہ تین پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہیں، جنہیں فوری طور پر وانا ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طاہر شاہ کے مطابق دھماکا اور فائرنگ کے بعد علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کندھ کوٹ؛کچےمیں پولیس کا ڈاکوں کے خلاف آپریشن جاری،2 ڈاکو ہلاک 5 زخمی
کندھ کوٹ کے کچے میں پولیس کا ڈاکوں کے خلاف آپریشن گزشتہ روز سے جاری آپریشن میں دو ڈاکو ہلاک پانچ زخمی ہوگئے،پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے
گزشتہ روز انڈس ہائی وے قمبرانی پولیس چوکی پر ڈاکوں کےحملے میں ایک پولیس اہلکار اغوا ہونے کے بعدپولیس کا ایس ایس پی کشمورمحمد مرادکی نگرانی میں ڈاکووں کےخلاف جدید اسلحہ کےساتھ آپریشن جس کے نتیجے میں انعام یافتہ دو ڈاکوشفیق ڈاہانی اورصحبت جاگیرانی مارے گئے جبکہ پانچ ڈاکو زخمی ہوگئے۔
پولیس نےمارے جانےوالے ایک ڈاکو شفیق ڈاہانی کی لاش تحویل میں لےکرکندھ کوٹ اسپتال منتقل کردی ایس ایس پی کشمور کےمطابق ڈاکو اور پولیس میں جدید اسلحہ سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہےجلد مغوی پولیس اہلکار کو بھی بازیاب کرالیا جائے گا۔
Post Views: 1