جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ڈی ایس پی عمران اللہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکا وانا کے مرکزی رستم بازار میں اس وقت ہوا جب پولیس موبائل وہاں سے گزر رہی تھی۔ ریموٹ کنٹرول دھماکے کے باعث پولیس گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پولیس موبائل جاں بحق جنوبی وزیرستان دھماکا ریموٹ کنٹرول زخمی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پولیس موبائل جنوبی وزیرستان دھماکا ریموٹ کنٹرول وی نیوز

پڑھیں:

سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں دھماکا

سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا اسٹاف کینٹین میں ایئر کنڈیشنر کی مرمت کے دوران دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں کم از کم تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کرد دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کے فوری علاج کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے جب کہ سیکورٹی اور امدادی اہل کار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں ہوا، جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی۔ ابتدائی طور پر 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی، جس کے فوراً بعد وکلا اور سپریم کورٹ کا عملہ  عمارت کے باہر کھلی جگہ پر نکل آئے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ اے سی گیس پلانٹ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
  • سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، جھلسنے والا 19 سالہ لڑکا چل بسا
  • سپریم کورٹ گیس لیکج دھماکا، جھلسنے والا 19 سالہ لڑکا چل بسا
  • سپریم کورٹ کے اے سی گیس پلانٹ میں دھماکہ‘ 12 افراد زخمی
  • سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں دھماکا
  • سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی
  • ٹریفک کنٹرول میں ناکامی سے حادثات کی خوفناک شرح ٹریکس نظام کے نفاذ کی اہم وجہ قرار
  • اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں سلنڈر دھماکا، عمارت لرز اٹھی
  • سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں دھماکا، 4 افراد زخمی
  • سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلینڈر کا دھماکا، کئی افراد زخمی