جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز

جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں ٹیکسی سٹینڈ کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔


دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اپر جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا، تاہم وہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔


ترجمان جنوبی وزیرستان پولیس شعیب محسود نے ڈان کو بتایا تھا کہ اپر جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے حبیب کوٹ اڈانہ کے قریب نامعلوم حمہ آوروں نے ڈی سی عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ لدھا سے مکین کے علاقے کی جانب جا رہے تھے، حملے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔
ترجمان جنوبی وزیرستان پولیس شعیب محسود کے مطابق نشانہ بننے والی گاڑی میں ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، پولیس اہلکار اور فنانس اینڈ پلاننگ کے اے ڈی سی کے معاون موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کو خطے میں سب سے کم امریکی ٹیرف سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے ،عاطف اکرام شیخ روزویلٹ کی نجکاری کے مالیاتی مشیر کے کام چھوڑنے سے قومی خزانے کو 5 کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ روس سے تیل خریدنا بند نہ کیا تو مزید ٹیرف کیلیے تیار رہیں، ٹرمپ کا چین کو انتباہ بحریہ ٹاون راولپنڈی کے ہسپتال پر چھاپے میں ایک ارب 12کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے، عطا تارڑ کا دعویٰ وزیراعظم شہبازشریف کا مختلف وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں میں وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس بھارت نے مزید ٹیرف عائد کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ غیر منصفانہ اوربلا جواز قرار دیدیا این اے 129ضمنی الیکشن ، آر او آفس نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی واپس کر دیئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جنوبی وزیرستان کے

پڑھیں:

شمالی وزیرستان؛ ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی

پشاور:

شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حملہ بنوں میران شاہ روڈ پر بنوں ممش خیل کے علاقے میں کیا گیا۔

ڈی ایس پی قدرت اللہ کے مطابق حملے میں ڈی پی او وقار احمد محفوظ رہے، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ پر پولیس نفری روانہ کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ اے سی گیس پلانٹ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
  • سپریم کورٹ کے اے سی گیس پلانٹ میں دھماکہ‘ 12 افراد زخمی
  • سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر کا دھماکا،12افراد زخمی
  • سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی
  • سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں دھماکا، 4 افراد زخمی
  • سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلینڈر کا دھماکا، کئی افراد زخمی
  • شمالی وزیرستان:ڈی پی او کی گاڑی پر حملہ،5اہلکارلہولہان
  • شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی
  • بنوں میں ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی
  • شمالی وزیرستان؛ ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی