پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس کے تر جمان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے دھماکے میں میجر رضوان طاہر سمیت سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔گورنر نے سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے بہادرسپوتوں کی ملک و قوم کی خاطر قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل، تین جوان شہید

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی مواد سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مستونگ میں پانچ اور چھ اگست کی درمیانی شب فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا۔

جوابی کارروائی کے دوران 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر رضوان کا تعلق ضلع نارووال سے ہے، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف متعدد آپریشنز میں حصہ لیا، شہید میجر نے ہمیشہ اپنے فوجیوں کی آگے سے قیادت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں صفائی کا آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • جنوبی وزیرستان: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی
  • مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل، تین جوان شہید
  • صدرِمملکت کی مستونگ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت
  • صدرِ مملکت کی مستونگ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت
  • مستونگ/ کرک: آپریشن، بم دھماکہ، فائرنگ، میجر، 6 اہلکار شہید، 4 دہشتگرد ہلاک
  • وزیر اعلیٰ کے پی کا مستونگ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین
  • وزیراعظم کی مستونگ میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی مذمت
  • بلوچستان؛ سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 جوان شہید
  • مستونگ، سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، تین اہلکار جانبحق، تین زخمی