ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب زوردار دھماکہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
کوئٹہ کے مشرق میں واقع ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب ہوئے زوردار دھماکے اور اچانک فائرنگ نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ دھماکے کی آواز مشرقی علاقے ماڈل ٹاؤن اور اطراف میں دور تک سنی گئی جو کہ ایک حساس علاقہ ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی گھروں اور عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ریسکیو ٹیمیں اور پولیس اہلکار دھماکے کے مقام پر روانہ ہو چکے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن نے سول اسپتال کوٸٹہ، بی ایم سی اسپتال کوٸٹہ اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز فارماسسٹس، اسٹاف نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہسپتالوں میں موجود ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 15 زخمیوں اور دھماکے میں جاں بحق دو افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دھماکے کے
پڑھیں:
کراچی، اورنگی ٹاؤن صابری چوک کے قریب اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک کے قریب نامعلوم سمت سے فائر کی گئی اندھی گولی نے ایک 5 سالہ بچے کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت برہان کے نام سے ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برہان اپنے ماموں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ناظم آباد کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک کسی نامعلوم شخص کی جانب سے فائر کی گئی گولی بچے کے سر میں لگ گئی، جو اس کی زندگی کے لیے مہلک ثابت ہوئی۔
بچے کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی بچہ چار بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور اس کے والد شیرشاہ میں مزدوری کرتے ہیں۔
پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ گولی چلانے والے شخص کا پتا چلایا جا سکے۔