Jang News:
2025-10-04@16:44:14 GMT

کوئٹہ: زرغون روڈ کے قریب دھماکا

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

کوئٹہ: زرغون روڈ کے قریب دھماکا

’جیو نیوز‘ گریب

کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زرغون روڈ کے قریب دھماکے کی جگہ اور نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ 

پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق زرغون روڈ کے قریب دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکریٹری مجیب الرحمٰن کی ہدایت پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں دھماکے کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، ایمرجنسی سول اسپتال، بی ایم سی اسپتال اور ٹراما سینٹر میں نافذ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، اسٹاف نرسز پیرامیڈیکل اسٹاف اسپتالوں میں طلب کر لیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: زرغون روڈ کے قریب

پڑھیں:

کوئٹہ کا منفرد جمعہ بازار، کم داموں پر امپورٹڈ کپڑے عوام کے لیے نعمت

 بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے ضرورت کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کے باوجود کوئٹہ کے شہریوں کے لیے ایک ایسی سہولت موجود ہے جو خاص طور پر متوسط طبقے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ شہر کے وسطی علاقے مسجد روڈ پر ہر جمعے کو لگنے والا ’جمعہ بازار‘ عوام کو کم قیمت پر امپورٹڈ کپڑے فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

بازار میں بند دکانوں کے چبوتروں پر مختلف ورائٹی کے مردانہ و زنانہ کپڑے دستیاب ہوتے ہیں۔

تاجروں کے مطابق ایسے کپڑے جن کی قیمت عام مارکیٹ میں 5 ہزار سے 5 ہزار روپے تک ہوتی ہے یہاں صرف 1800 سے تین ہزار روپے میں مل جاتے ہیں۔

اس بازار میں کپڑوں کی وسیع رینج موجود ہے جس میں کاٹن، مکس کاٹن، واش اینڈ ویئر، کھدر اور موسم کے لحاظ سے دیگر اقسام شامل ہیں۔

کپڑے افغانستان اور ایران سے درآمد ہوتے ہیں اسی وجہ سے ان کی کوالٹی اور ڈیزائن عوام میں خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے: کوئٹہ کے داؤد خان نے اپنی بنجر زمین کیسے آباد کی؟

بازار میں خریداروں کا رش ہر وقت لگا رہتا ہے۔ ایک خریدار نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے دور میں یہ جمعہ بازار ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ہمیں وہ کپڑے بھی مناسب داموں میں مل جاتے ہیں جو عام دکانوں پر ہماری پہنچ سے باہر ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں کپڑے کی وہ مارکیٹ جہاں کم داموں میں سوٹ دستیاب ہیں

شہریوں کے مطابق ایسے بازار متوسط اور غریب طبقے کے لیے بڑی سہولت ہیں کیونکہ برانڈڈ اور امپورٹڈ کپڑوں کو عام شہری اپنی استطاعت کے مطابق خرید سکتے ہیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کوئٹہ کوئٹہ جمعہ بازار کوئٹہ کپڑے کوئٹہ میں سستے امپورٹڈ کپڑے

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر میں 1503 ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 1773 زخمی
  • کوئٹہ؛ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے میں ملوث 2دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی
  • کوئٹہ ایف سی ہیڈ کوارٹر حملہ: 2 حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
  • پشاور: گھڑی قمر دین میں دھماکے کا مقدمہ درج
  • کوئٹہ کا منفرد جمعہ بازار، کم داموں پر امپورٹڈ کپڑے عوام کے لیے نعمت
  • پشاور کے نواح میں دھماکا ایک پولیس اہلکار شہید
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، متعدد اہلکار زخمی
  • پشاور: گھڑی قمر دین چوک میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • پشاور: بھانہ ماڑی میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا، 4 اہلکار زخمی
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا