باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کو پاک فوج کے جوانوں نے صاف کرنا شروع کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پشاور:
باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں دو دن پہلے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کی وجہ سے بچوں کی شہادت کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جان پے کھیل کے علاقے کو گولا بارود سے صاف کرنا شروع کر دیا۔
٬سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے باجوڑ کے گاؤں گھاکی میں فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑا گیا میں بارودی گولہ بروقت کارروائی کر کے ناکارہ بنا دیا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے عمائدین سے درخواست کی کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑے گئے گولہ بارود سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط برتیں اور ایسے کسی بھی مشکوک ہتھیار یا مواد کی بروقت اطلاع سیکیورٹی فورسز کو فراہم کریں۔
اس کارروائی کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ محض دو روز قبل، 27 ستمبر 2025 کو باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔
وہاں خوارج کی جانب سے چھوڑا گیا بارودی مواد بچوں کے ہاتھ لگ گیا، جس سے کھیلتے ہوئے وہ اچانک پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں چار بچے شہید جبکہ پانچ بچے زخمی ہوگئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ وہی علاقہ ہے جہاں کچھ ہفتے پہلے خوارج کی بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اسی مکروہ حربے کے تحت وہ معصوم بچوں کو اپنی چالوں میں الجھا کر خطرناک بارودی مواد ان کے قریب چھوڑ جاتے ہیں۔
فتنہ الخوارج کا یہی شیوہ رہا ہے کہ وہ جہاد کے نام پر نہتے اور معصوم لوگوں کی جان لیتے ہیں، اور جان بوجھ کر گولہ بارود سول آبادی کے قریب چھوڑ دیتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان کم سن بچوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فتنہ الخوارج بارودی مواد
پڑھیں:
شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک
فوٹو: فائلسیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کیں، ڈی آئی خان میں آپریشن کے نتیجے میں 10 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جس میں ان کا سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے۔
ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کلاچی ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن الخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی مہم جاری رہے گی۔