Express News:
2025-11-18@22:14:28 GMT

پولیس افسرکی بیوہ کو بچوں کے سامنے فائرنگ سے قتل

اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT

سہراب گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم ملزم نے پولیس افسرکی بیوہ کو بچوں کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ نزد ٹی سی ایف اسکول کے قریب گلی میں فائرنگ سے بیوہ خاتون 40 سالہ نازیہ زوجہ غلام عباس جاں بحق ہوگئی۔

سہراب گوٹھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کرنے کے بعد مقتولہ کی لاش ضابطے کی کاررائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول لاسی گوٹھ میں رہائشی پذیر اپنے بھائی کے گھر سے اپنے  تین بچوں کے ہمراہ گھر کی جانب پیدل ہی جا رہی تھی کہ ایک ہی ملزم نے انہیں عقب سے گلی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے متعدد گولیوں کے خول ملے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس افسر غلام عباس نے مقتولہ نازیہ سے پسند کی دوسری شادی کی تھی جبکہ ڈیڑھ سال قبل غلام عباس کا انتقال ہوگیا تھا۔

تاہم شبہ ہے کہ پولیس افسر کی بیوہ کا قتل ذاتی یا خاندانی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جس کی تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سہراب گوٹھ

پڑھیں:

کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی

پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر بھر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد زخمی
  • کراچی: کار پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • پانچ بچوں کی ماں نے نہر میں چھلانگ لگا دی
  • سیاسی رہنما کی سالگرہ کا 36 پونڈ وزنی کیک کاٹنے سے قبل ہی بچوں نے لپک کر ختم کر دیا
  • مزدور رہنما پاشا احمد گل مرحوم کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر EPWA کے چیئرمین اظفر شمیم، جنرل سیکرٹری علمدار رضا، متین خان، سینئر نائب صدر، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی محمد اخلاق، احتشام الحسن، حسین زیدی، سلیم بھائی اور ایپوہ کے ممبران خصوصاً محمد جعفر، شہباز
  • قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی: میمن گوٹھ میں باڑے میں آتشزدگی: لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک
  • ساہیوال: سفاکیت کی انتہا؛ رقم لینے کےلیے آئی پولیس ملازم کی بیوہ کو پیڑول چھڑک کر زندہ جلادیا گیا
  • غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ