ایرانی فوج سے منسلک عمارت میں زوردار دھماکہ،ایک اور نامور ایرانی جنرل مبینہ طور پر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
تہران (اوصاف نیوز)ایرانی شہرتہران کے مغربی علاقے چِتگَر جھیل کے قریب واقع بلند و بالا رہائشی عمارت، جسے جوڈیشری ٹاور کہا جاتا ہے میں زوردار دھماکہ ، دھماکے سے قریبی عمارتیں بھی لرزگئیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے باعث عمارت کے ایک اپارٹمنٹ کو شدید نقصان پہنچا جو کہ ایرانی مسلح افواج سے منسلک بتایا جارہا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹس کے مطابق یہ رہائشی کمپلیکس ایرانی مسلح افواج سے منسلک ہے، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں ایرانی مسلح افواج کے ایک اہم جنرل کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ مبینہ طور پر ڈرون حملہ ہو سکتی ہے تاہم ایرانی حکام نے تاحال اس کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی۔ مقامی میڈیا کی بعض رپورٹس میں اسے گیس لیکیج کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
مون سون طوفانی بارشیں، فضائی آپریشن متاثر، کئی پروازیں منسوخ، درجنوں تاخیر کا شکار
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
بنوں: زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد سے تباہ کردیا۔
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ بکاخیل کی حدود میں واقع تختی خیل بکاخیل میں زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد سے تباہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق اسکول کی عمارت میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمارت ابھی زیر تعمیر تھی اور واقعہ کے وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ۔ تعلیم دشمن عناصر کی اس کارروائی پر مقامی آبادی میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔