ایرانی تیل کی فروخت میں ملوث 22کمپنیوں پر امریکی پابندیاں
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر قائم 22 کمپنیوں پر ایرانی تیل کی فروخت میں مدد کرنے پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ پابندی شدہ کمپنیاں ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ میں قائم ہیں۔محکمے نے کہاکہ تیل کی فروخت سے ایران کی طاقتور ترین نیم فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کو مالی فائدہ ہوتا ہے۔ امریکا نے القدس فورس کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔ محکمہ خزانہ نے کہاکہ القدس فورس ایران سے باہر ایسی کمپنیوں کا استعمال کرتی ہے جو بظاہر کاروبار لیکن درپردہ ایران کے لیے کام کرتی ہیں۔ یہ کمپنیاں امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل شدہ اربوں ڈالر کا منافع منتقل کرنے کے لیے آف شور اکاؤنٹس کا استعمال کرتی ہیں۔ ایسی سرگرمیوں کو نشانہ بناتے ہوئے پابندیاں عائد کرنے والے محکمہ خزانہ کے مطابق یہ رقم ایران کے ہتھیاروں کے پروگراموں اور پورے خطے میں پراکسی گروپس کی مالی معاونت کے لیے استعمال ہوتی ہے۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہاتہران حکومت اپنے عوا م کوفائدہ پہنچانے کے بجائے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کو ترجیح دیتی ہے اور اس کے لیے اپنے ظاہری بینکاری نظام پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تیل کی فروخت کے لیے
پڑھیں:
پیوٹن سے ناخوش امریکی صدر کا روس پر پابندیاں لگانے کا عندیہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس کے صدر پیوٹن سے خوش نہیں ہوں، روس پر پابندیوں سے متعلق غور کر رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یکم اگست سے ٹیرف کے ذریعے آمدنی امریکا کو موصول ہونا شروع ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی مصنوعات پر امریکی ٹیرف سے متعلق جلد یورپی یونین کو بھیجوں گا، ہم نے ایران میں اپنے بمبار طیاروں سے ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین سے ہمارے تعلقات اچھے ہوگئے ہیں، چین ہمارے تجارتی معاہدے کے معاملے میں بہت منصفانہ رہا ہے، چین کے صدر شی جن پنگ سے اکثر بات ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے آج دوبارہ ملاقات کروں گا، ان سے غزہ پر بات کروں گا، نیتن یاہو غزہ کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سیمی کنڈکٹرز اور دواسازی پر ٹیرف کا اعلان بہت جلد کروں گا، امریکا میں تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کروں گا۔