data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: گرمیوں کی شدت میں کمی، معدے کی بہتری اور صحت مند طرزِ زندگی کے لیے قدرت کی طرف سے ایک شاندار نعمت “تُخم ملنگا” ہے جو اپنے بے شمار طبی و غذائی فوائد کی وجہ سے ایک بار پھر عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق طبِ مشرق اور جدید سائنسی تحقیق دونوں تُخم ملنگا (Basil Seeds) کے فوائد کو تسلیم کرتی ہیں، یہ بیج سونف کے مشابہ دکھتے ہیں لیکن پانی میں بھگونے پر جیلی جیسی شکل اختیار کر لیتے ہیں، جس کے باعث انہیں مختلف مشروبات، شربتوں، اور ڈیزرٹس میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق تُخم ملنگا جسم کو ٹھنڈک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ رمضان اور گرمیوں میں اسے روح افزا، تخم بالنگا شربت اور دیگر مشروبات میں شامل کیا جاتا ہے۔ یہ بیج پانی جذب کر کے پیٹ کو بھرا ہوا محسوس کرواتے ہیں، جس سے زیادہ کھانے کی خواہش کم ہو جاتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق تُخم ملنگا درج ذیل فوائد کا حامل ہے،  یہ بیج معدے کی تیزابیت کو کم کرتے ہیں، قبض سے نجات دیتے ہیں اور آنتوں کی صفائی میں مددگار ہوتے ہیں، تُخم ملنگا فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، جو دیر تک بھوک نہ لگنے میں مدد دیتا ہے، اور وزن گھٹانے کے خواہشمند افراد کے لیے مفید ہے، ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ قدرتی بیج مفید ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

طبی ماہرین نے مزید کہا کہ  تُخم ملنگا میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو صاف اور ترو تازہ رکھتے ہیں، جبکہ بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتے ہیں، اس میں پائے جانے والے قدرتی مرکبات ذہن کو سکون فراہم کرتے ہیں اور نیند میں بہتری لاتے ہیں۔

تُخم ملنگا کو استعمال کرنے سے پہلے تقریباً 10 سے 15 منٹ تک پانی میں بھگو دیا جاتا ہے تاکہ یہ پھول جائے۔ بعد ازاں اسے مختلف مشروبات، لسی، دودھ یا سادہ پانی میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ تُخم ملنگا قدرتی طور پر محفوظ سمجھا جاتا ہے،حاملہ خواتین استعمال سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کریں، گردوں کے مریض اسے مقدار میں محدود رکھیں،ضرورت سے زیادہ استعمال سے معدے میں گیس یا پیٹ پھولنے کی شکایت ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ت خم ملنگا جاتا ہے

پڑھیں:

ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار