اپنے ایک ٹویٹ میں انٹونیو کاسٹا کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی واحد غیر جانبدار ادارہ ہے جو ایران کے جوہری پروگرام کی پُرامن نوعیت کی تصدیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ کے ذریعے یورپی کونسل کے صدر "انٹونیو کاسٹا" نے IAEA کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" کے ساتھ اپنی ملاقات کی خبر دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں بہت مفید تبادلہ خیال ہوا۔ ایران کے معاملے میں یورپی یونین، IAEA کے کردار کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات کو مزید دُہراتے ہوئے کہا کہ ایران کو ہرگز ایٹم بم بنانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی واحد غیر جانبدار ادارہ ہے جو ایران کے جوہری پروگرام کی پُرامن نوعیت کی تصدیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایرانی صدر ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بھی اس بات پر زور دیا تھا کہ ایران، NPT معاہدے کی مکمل پاسداری کرے اور اُسے چاہئے کہ وہ بین الاقوامی جوہری انسپکٹرز کو اپنی تنصیبات کے معائنے کی دوبارہ اجازت دے۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اعلان کیا کہ اس نے اپنے آخری معائنہ کاروں کو ایران سے واپس بلا لیا کیونکہ ان معائنہ کاروں کی ایرانی جوہری تنصیبات میں واپسی کے معاملے پر گہرا جمود پیدا ہو چکا ہے۔ دوسری جانب اسلامی مشاورتی کونسل کے نام سے معروف، ایرانی پارلیمنٹ نے اپنی جوہری تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بعد ایک قانون منظور کیا جس کی رو سے تہران اس وقت تک IAEA کے ساتھ تعاون معطل رکھے گا جب تک جوہری تنصیبات کی حفاظت کو یقینی نہ بنا لیا جائے۔ ایران کا کہنا ہے کہ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کی گمراہ کُن تنقیدی رپورٹ کی وجہ سے یورپی ممالک نے امریکہ کی حمایت سے ایران کے خلاف پیش کردہ قرارداد کو گورننگ کونسل میں منظور کیا، جو دراصل ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات پر بمباری کو جواز فراہم کرنے کے لیے پہلے سے تیار کی گئی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جوہری تنصیبات ایران کے

پڑھیں:

نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق شروع میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کیا گیا ہے۔ نادرا کا مقصد شہریوں کیلئے خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اب مخصوص یونین کونسل کے شہریوں کو گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروانے کی سہولت حاصل ہو گی۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق شروع میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کیا گیا ہے۔ نادرا کا مقصد شہریوں کیلئے خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے۔

اندراج کے بعد اپنی شادی کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر نادرا نے یہ سہولت پنجاب کے تین ضلعوں جہلم، چکوال اور ننکانہ صاحب میں شہریوں کو دی ہے۔ چکوال کی 71، جہلم کی 44 اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اب اپنے گھروں میں آرام سے اس سہولت استفادہ کر سکتے ہیں۔ نادرا کے مطابق یہ سہولت مرحلہ وار پاکستان کے تمام شہریوں کو حاصل ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کا دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوط جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان
  • ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
  • ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
  • جوہری تنصیبات دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کریں گے، ایرانی صدر کا اعلان
  • تہران کاایٹمی تنصیبات زیادہ قوت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنےکا اعلان
  • نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی
  • نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کروادی
  • نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز
  • امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات دنیا کے امن کے لیے خطرہ، ایران
  • جرمن چانسلر  کی ترکی کو یورپی یونین کا حصہ بنانے کی خواہش