کوئٹہ:

بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سرڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کی طرف سے حملوں اور مسافروں کے اغوا کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے تاہم تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کیلئے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

شاہد رند نے کہا کہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاعات ہیں، مسافروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اُدھر بلوچستان کے علاقے دکی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق  جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اندرون بلوچستان میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے متعدد واقعات ہوئے۔ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ اور وڈھ میں چارٹرکوں پر فائرنگ کر کے ٹائر برسٹ کردیے گئے۔

اس کے علاوہ کولپور کے مقام پر سول سیکرٹریٹ کی بس پر فائرنگ کر کے ٹائر برسٹ کردئیے گئے جبکہ قلات میں سیکورٹی فورسز نے ٹول پلازہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بنادی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیدہ میں مسلح افراد نے نجی بینک جبکہ دالبندین میں گیس بوزرکو نذر آتش کردیا۔ 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار