بھارت؛ ابھرتی ہوئی ٹینس اسٹار کو والد نے گولی مار کر قتل کردیا؛ حیران کن وجہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
بھارت میں ریاستی سطح کی ٹینس کھلاڑی 25 سالہ رادھیکا یادو کو ان کے والد نے گھر میں گولی مار کر قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گروگرام میں ٹینس کھلاڑی کی گولی لگی لاش ان کے گھر کے فرسٹ فلور سے ملی۔ ان کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔
اگر اہل خانہ ٹینس کھلاڑی کو بروقت اسپتال منتقل کرتے تو جان بچائی بھی جا سکتی تھی۔ رادھیکا نے ریاستی سطح پر کئی اعزازات اپنے نام کیے تھے۔
قتل کے حوالے سے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ رادھیکا یادیو اور ان کے والد کے درمیان ایک ویڈیو ریل پر جھگڑا ہوا تھا۔
رادھیکا کی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ریل پر ان کے والد سخت ناراض تھے اور غصے میں آکر اپنے لائسنس شدہ ریوالور سے بیٹی پر 3 گولیاں چلا دیں۔
پولیس نے رادھیکا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
مظفرآباد:مظفر آباد میں 2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔
ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد حکومت آزاد کشمیر، پاک فوج اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے کیا گیا جس میں ملک بھر سے 18 یونیورسٹیز کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
فائنل میچ میں کنیئرڈ یونیورسٹی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی، اختتامی تقریب میں خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور یونیورسٹی بینرز کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے، بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو میڈلز جبکہ فاتح اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔
ٹورنامنٹ میں شریک ملک بھر کی یونیورسٹیز کی طالبات کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں پاکستانی یونیورسٹیز کی طالبات کو جمع کرنا علامت ہے کہ کشمیری ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، ہم نے بنیان المرصوص میں بھی دکھا دیا کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہیں۔
طالبات نے کہا کہ ٹیموں کو محفوظ ماحول دیا گیا جس سے لڑکیوں کو اس فیلڈ میں مزید آگے آنے کا حوصلہ ملا ہے، کھیلوں کے ایسے مقابلے اور بھی ہونے چاہیں تاکہ لڑکیاں آگے آ سکیں۔