قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وہ شخص جو ایمان لایا تھا، بولا ’’اے میری قوم کے لوگو، میری بات مانو، میں تمہیں صحیح راستہ بتاتا ہوں۔ اے قوم، یہ دنیا کی زندگی تو چند روزہ ہے، ہمیشہ کے قیام کی جگہ آخرت ہی ہے۔ جو برائی کرے گا اْس کو اتنا ہی بدلہ ملے گا جتنی اْس نے برائی کی ہو گی اور جو نیک عمل کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ ہو وہ مومن، ایسے سب لوگ جنت میں داخل ہوں گے جہاں اْن کو بے حساب رزق دیا جائے گا۔ اے قوم، آخر یہ کیا ماجرا ہے کہ میں تو تم لوگوں کو نجات کی طرف بلاتا ہوں اور تم لوگ مجھے آگ کی طرف دعوت دیتے ہو!۔ (سورۃ غافر:38تا41)
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مَن وسَعَ عَلٰی عِیَالِہ وَاہلِہ یَومَ عَاشْورَائَ وسَعَ اللہْ عَلَیہِ سَائِرَ سَنَتِہ یعنی جو شخص عاشوراء کے دن اپنے اہل وعیال پر کھانے پینے کے سلسلے میں فراخی اور وسعت کرے گا تو اللہ تعالیٰ پورے سال اس کے رزق میں وسعت عطا فرمائیں گے۔ (رواہ البیہقی، الترغیب والترہیب)
سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ ہم لوگ عاشورہ کے دن کا روزہ رکھا کرتے تھے پھر جب رمضان کے روزے فرض ہوئے تو آپؐ نے فرمایا یہ دن اللہ کے دنوں میں سے ایک دن ہے جس کا دل چاہے اس میں روزہ رکھے اور جس کا دل چاہے نہ رکھے۔ (مسلم، مشکوٰۃ)
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تحریک چلانے کی کوشش کی گئی تو سختی سے روکا جائے گا‘ رانا ثنا اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دوبارہ کوئی تحریک چلانے کی کوشش کی تو اسے سختی سے روکا جائے گا اور حکومت جو مناسب سمجھے گی، وہی اقدامات کرے گی۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں تقرریوں کے حوالے سے ٹھیک فیصلے ہو رہے ہیں اور ان فیصلوں کے مطابق ہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور دیگر ججز کی تقرری عمل میں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ججز مخصوص لابی کی مرضی سے منتخب نہیں ہوئے تو کیا وہ غلط ہو گئے؟ چیف جسٹس کا انتخاب سنیارٹی کی بنیاد پر کیا گیا۔