وزیر اعظم شہباز شریف کا 2 روزہ آذربائیجان مکمل؛ پاکستان کے لیے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہ آذربائیجان مکمل ہوگیا ، پاکستان واپسی کے لیے اڑان بھر لی
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دو روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ، فذولی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیرِ تعلیم و سائنس امین امر اللائیف، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، پاکستان کے آذربائجان میں سفیر قاسم محی الدین اور اعلی سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کو الوداع کیا.
شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران خانکندی میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور عالمی و علاقائی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا. وزیرِ اعظم نے علاقائی روابط، تجارت، سرمایہ کاری، پائیدار ترقی اور علاقائی امن کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا. وزیرِ اعظم کی موجودگی میں پاکستان اور آذربائیجان کے مابین 2 ارب ڈالر کی پاکستان کے اقتصادی شعبے میں آذری سرمایہ کاری کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے.
سکھر ؛ موبائل سروس بند
وزیرِ اعظم کی اس موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان، آذربائیجان کے صدر الہام علییف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف سے ملاقاتیں ہوئیں. ملاقاتوں میں علاقائی امن، پاکستان کے ان ممالک کے ساتھ باہمی روابط اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آذربائیجان کے پاکستان کے
پڑھیں:
مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔