امریکی صدر ٹرمپ نے خود کو نوبیل انعام کا بہترین امیدوار قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو نوبیل انعام کا بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں 5 ممالک کے درمیان جنگیں رکوائیں، ایٹمی ہتھیاروں سے لیس پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلی صدارتی مدت کے لیے قانون میں تبدیلی کا بھی عندیہ دیتے ہوئے مزید 4 سال کے لیے صدر بننے کا ارادہ بھی ظاہر کردیا۔
ریاست آئیوا میں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے دنیا میں 5 ممالک جنگیں رکوانے کا دعویٰ کیا، امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں، ایٹمی جنگ ہونے سے پہلے پاکستان اور بھارت میں سیزفائر کرایا،کانگو اور روانڈا، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا۔
صدر ٹرمپ نے خود کو نوبیل انعام کا بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوبیل انعام کسی ایسے اسکول پروفیسر کو مل جائے گا جس کو لوگ جانتے بھی نہیں ہوں گے۔
امریکی صدر نے یہ دعویٰ بھی دہرایا کہ امریکی طیاروں نے 37 گھنٹے پرواز کرکے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور انہیں صفحہ ہستی سے مٹادیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیپورٹیشن پروگرام شروع کردیا ہے، امریکا میں غیر قانونی طور پر داخلہ مکمل طور پر بند کردیں گے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ماہ کوئی بھی شخص غیرقانونی طریقے سے امریکا میں داخل نہیں ہوا جبکہ بائیڈن دور میں لاکھوں جرائم پیشہ افراد غیرقانونی طور پر داخل ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بگ بیوٹی فل بل امریکا کو پھر سے عظیم بنائے گا، بل میں امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس کٹ شامل ہے اور سوشل سیکیورٹی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ میرے پچھلے دور میں معیشت بہتر تھی، اب مزید مضبوط ہوگی، انہوں نے کہا کہ لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز نہ بھیجتا تو شہر جل کر راکھ ہوجاتا۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر نیویارک کے میئر کے مضبوط امیدوار زہران ممدانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ڈی فنڈنگ پولیس کے نعرے کا حامی قرار دے دیا۔
انہوں نے ٹیرف کے حوالے سے خطوط ارسال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو 10 سے 12 ممالک کو خطوط مل جائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر حماس نے جنگ بندی کے معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے تو ہمیں آئندہ 24 گھنٹوں میں پتہ چل جائے گا۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی تھی۔
پاکستان نے اعتراف کیا تھا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت نے جنوبی ایشیا کو ایٹمی تصادم سے بچایا، حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ٹرمپ کی سنجیدہ دلچسپی کو بھی سراہا تھا۔
پاکستان نے صدر ٹرمپ کی امن پسند قیادت کو ’اصل ثالث‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی امن اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے صدر ٹرمپ کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نوبیل انعام امریکی صدر پاکستان نے دیتے ہوئے نے کہا کہ ہوئے کہا انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کو بہترین سیکورٹی پر عالمی اعزاز مِل گیا
انٹرنیشنل سِول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) نے پاکستان سِول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کو کونسل پریزیڈنٹ سرٹیفکیٹ سے نواز دیا ہے۔
آئی سی اے او کی اسمبلی کا 42 واں اجلاس 23 ستمبر سے 03 اکتوبر 2025 تک مونٹریال، کینیڈا میں منعقد ہوا۔
پی سی اے اے کو آئی سی اے او کی جانب سے کونسل پریذیڈنٹ سرٹیفکیٹ (CPC) سے نوازا گیا۔ ملک کی ایوی ایشن سیکیورٹی میں نمایاں بہتری کے اعتراف میں دیا جانے والا یہ ایوارڈ پی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل جناب نادر شفیع ڈار نے وصول کیا۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے آئی سی اے او سٹینڈرڈز اینڈ ریکمنڈڈ پریکٹسز کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایوی ایشن سیکیورٹی کو جو اہمیت دیتا ہے وہ ہمارے ایوی ایشن سیکٹر کے آئی سی اے او کے آڈٹ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے۔ پی سی اے اے کی مسلسل کوششوں کی بدولت، ہمارا ایل 2024 کوآرڈینیٹڈ ویلیڈیشن مشن میں بڑھ کر 84.69% ہو گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایل علاقائی اور عالمی اوسط سے بہت زیادہ ہے۔ مزید برآں، 2024 میں آخری USAP آڈٹ میں پاکستان نے 86.79 فیصد کا ایل حاصل کیا جو علاقائی اور عالمی اوسط دونوں سے بھی زیادہ ہے۔