پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو کے معاہدے پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق معاہدے پر پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت 20 ملین یورو کی گرانٹ گورننس کی بہتری اور کاروباری ماحول کو سازگار بنانے کے لئے استعمال ہوگی ۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے نجی شعبے، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مسابقت کو بڑھانا ہے۔
ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر
سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے اس موقع پر کہا کہ مسلسل تعاون اور شراکت داری پر یورپی یونین کے مشکور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام اُڑان پاکستان منصوبے کے ذریعے نجی شعبے کی ترقی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے اہداف سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔
سفیر یورپی یونین رینا کیونکا نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کو ایک مضبوط، جامع، اور مسابقتی معیشت بنانے میں مدد دینے کے لیے یورپی یونین کے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ ہم خواتین کی زیر قیادت کاروباروں، اور نجی و سرکاری شراکت داریوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کا مستقبل زیادہ پائیدار اور خوشحال ہو ۔
ایسے کھلاڑی کو زیادہ موقع دیا جائیگا جو انٹرنیشنل پلان پر پورا اترتے ہونگے؛ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: یورپی یونین کے
پڑھیں:
نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز
— فائل فوٹونیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کےلیے ایک اور سہولت متعارف کروادی۔
اب مخصوص یونین کونسل (یو سی) کے شہری اپنے گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروا سکیں گے۔
نادرا کے مطابق ابتدا میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصدر شہریوں کے لیے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے، اس کے بعد اپنا میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
نادرا کے مطابق ابتدائی مراحل میں یہ سہولت پنجاب کے تین اضلاع چکوال، جہلم اور ننکانہ صاحب میں فراہم کی گئی ہے۔
اب چکوال کی 71 یونین کونسلز، جہلم کی 44 یونین کونسلز اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اپنے گھروں میں آرام سے اس سہولت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ یہ سہولت بہت جلد مرحلہ وار پاکستان بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔