Jang News:
2025-07-11@02:39:18 GMT
لاہور: پلاسٹک کے گودام میں آگ لگنے کے بعد چھت گر گئی، ریسکیو اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
فوٹو فائل
لاہور کے علاقے کھوکھر ٹاؤن بند روڈ پر پلاسٹک کے گودام میں لگنے والی آگ بجھانے کے بعد کولنگ کے دوران گودام کی چھت گرنے سے ریسکیو اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ریسکیو اہلکار ناظم حسین کی لاش کو ملبے سے نکال لی گئی ہے۔ جبکہ 3 اہلکاروں کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کولنگ کے دوران گودام کی چھت گرنے سے 4 ریسکیو اہلکار دب گئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ریسکیو اہلکار
پڑھیں:
حفیظ سنٹر کے تہہ خانے میں آگ لگ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)گلبرگ کے معروف شاپنگ پلازہ حفیظ سنٹر کے تہہ خانے میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 کے اہلکاروںنے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔(جاری ہے)
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے تہہ خانے میں دھواں بھر گیا ۔بھرپور کوشش کے بعد حفیظ سینٹر کے تہہ خانے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔خوش قسمتی سے آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔