واقعے کے وقت علاقہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث جبران علاقے کے ایک برف فروش کے ہمراہ اپنے گھر مکان نمبر 204 کے باہر بیٹھا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار دو ملزمان آئے اور جبران اور برف فروش سے لوٹ مار شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی مزاحمت کرنے پر جان لے لی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر جاں بحق ہونے والوں کی نصف سنچری مکمل ہوگئی۔ مقتول تیرہ روز قبل اپنے والد کے انتقال پر سعودی عرب سے کراچی آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایک نمبر قذافی چوک کالا میدان کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 25 سالہ جبران خان ولد جمع خان کے نام سے کی گئی، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا، مقتول کے کزن قاسم اور دیگر رشتے داروں نے بتایا کہ مقتول جبران غیر شادی شدہ اور تین بہنوں اور دو بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔ مقتول اور اس کا چھوٹا بھائی ڈھائی سال قبل روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک سعودی عرب (جدہ) چلے گئے تھے، یکم محرم کو اس کے والد کا انتقال ہوگیا تھا، مقتول اور اس کا بھائی اپنے والد کی تدفین کے لیے ایک ماہ کی چھٹی لے کر کراچی آیا تھا، مقتول جدہ میں آن لائن فوڈ سپلائی کا کام کرتا تھا۔

واقعے کے وقت علاقہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث جبران علاقے کے ایک برف فروش کے ہمراہ اپنے گھر مکان نمبر 204 کے باہر بیٹھا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار دو ملزمان آئے اور جبران اور برف فروش سے لوٹ مار شروع کر دی۔ جبران نے اپنا ایک فون اور پرس ملزمان کے حوالے کر دیا جبکہ دوسرا فون اس کی جیب میں ہی موجود رہا اسی دوران جبران نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے مشتعل ہو کر جبرن کی شہ رگ پر ایک گولی ماری جو عقب سے باہر نکل گئی، ملزمان لوٹا ہوا سامان لے کر فرار ہوگئے، مقتول موقع پر ہی تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا اور خالق حقیقی سے جا ملا۔ جبران کی ہلاکت کی خبر اہلخانہ پر جیسے پہاڑ گرگیا، بہنیں، چھوٹا بھائی اور دیگر گھر والے جو ابھی اپنے والد کا غم منا رہے تھے وہ گھر سے باہر نکل آئے اور زار و قطار رونے لگے وہ گھر جو پہلے ہی ماتم کدہ بنا ہوا تھا وہاں قیامت صغرا کا منظر تھا۔ مقتول کے رشتے دار اور علاقہ مکین بھی زارو قطار رو رہے تھے اور پولیس اور حکمرانوں کو کوس رہے رہے تھے۔

مقتول کے کزن قاسم نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ خدارا اب بہت ہوگیا ان ڈاکوؤں نے سیکڑوں گھروں کو اجاڑ دیا، اس شہر میں حکمران کے علاوہ کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، اگر اب بھی کچھ نہیں کیا تو پورا شہر قبرستان بن جائے گا اور کتنے نوجوانوں کی جانیں لینے کے بعد ہوش آئے گا، آج ہمارے ساتھ ہوا ہے ہمراہ نوجوان بیٹا جو اپنے گھر کا کفیل تھا وہ جان سے چلا گیا کل تم لوگوں میں سے بھی کسی کی باری آسکتی ہے لہذا اس سے پہلے ہی ان ڈاکوؤں کو لگام دو تاکہ ماؤں کی گود، بہنوں کے بھائی، بچوں کے باپ اور عورتوں کا سہاگ اجڑنا بند ہو۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے باعث ڈاکوؤں کے چہرے کسی نے وضح طور پر نہیں دیکھے جند مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، قاتل کسی صورت بچ نہیں سکیں گے بہت جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈاکوو ں

پڑھیں:

لاہور؛ گھر میں کروڑ سے زائد مالیت کی ڈکیتی، سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا

لاہور:

جوہر ٹاؤن میں 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی ڈکیتی کے پیچھے گھر کا سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔

تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سابقہ ڈرائیور نے اپنے دوست سے مل کر گھر میں چوری کا پلان بنایا، گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں ڈرائیور نے دوست سے مل کر واردات کی۔

ملزمان سے 40 ہزار سعودی ریال، 25 تولے سونا، گھڑیاں اور پستول برآمد کر لیے۔ ملزمان میں سابقہ ڈرائیور علی رضا اور راشد شامل ہیں۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن محسن شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
  • کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، سعودی عرب سے آئے نوجوان کی جان چلی گئی
  • باپ کا لاش لینے سے انکار مگر حمیرا اصغر نے اپنے والد سے متعلق آخری انٹرویو میں کیا کہا تھا؟
  • کراچی، حساس ادارے کی کارروائی، 25 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث 3 ڈاکو گرفتار
  • لاہور؛ گھر میں کروڑ سے زائد مالیت کی ڈکیتی، سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا
  • پولیس نے راولپنڈی میں کروڑوں کی بینک ڈکیتی ناکام بنادی، ڈاکو گرفتار
  • لاہور: چینی باشندوں کے گھر پونے 2 کروڑ کی ڈکیتی، 3 ملزمان گرفتار
  • پڈعیدن،دکانوں میں ڈکیتی کرنے والے دو ملزم گرفتار
  • بینک سے نکلنے والے شہری اور خاتون سے 10 لاکھ روپے کی ڈکیتی