شفیق آباد، گودام میں آتشزدگی، ریسکیو اہلکار ملبے تلے آ کر جاں بحق، 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
لاہور (نامہ نگار) شفیق آباد کے علاقے میں بند روڈ کھوکھر ٹاؤن سٹاپ کے قریب پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی کے بعد چھت زمین بوس ہوگئی۔ جس سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو 1122 کا ایک اہلکار ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ گودام میں آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اس دوران عمارت کی چھت زمین بوس ہو گئی۔ جس سے ملبے تلے دب کر 38 سالہ فائر ریسکیور ناظم حسین جاں بحق ہو گیا جبکہ تین ریسکیو اہلکار 40 سالہ طیب، 36 سالہ جہانگیر اور 28 سالہ شعیب شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں آگ بجھانے کے بعد ریسکیو اہلکار عمارت کا معائنہ کر رہے تھے، آتشزدگی سے شدید متاثر گودام کی چھت اچانک گر گئی۔ صوبائی وزیر ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو آپریشن کی جگہ کا دورہ کیا اور شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی؛ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
کراچی:گولیمار لسبیلہ پل کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔
گلبہار کے علاقے گولیمار لسبیلہ پل کے قریب واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ علی حمزہ ولد شوکت علی کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والا شخص بے ہوش تھاا ور اس کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ۔
علاقہ پولیس نے حادثے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔