2025-11-03@18:31:09 GMT
تلاش کی گنتی: 28
«یہ ہوٹل»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاس ویگس کے مشہور و قدیم ایل کورٹیز ہوٹل نے ایک غیر معمولی اعلان کر کے دنیا بھر کے مہم جو افراد کو حیران کر دیا ہے۔ہوٹل انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسا مقابلہ منعقد کرنے جا رہی ہے جس میں شرکا کو موقع ملے گا کہ وہ پورا ویک اینڈ اس ہوٹل میں گزاریں ۔ یہ وہی ہوٹل ہے جو دہائیوں سے بھوتوں اور پراسرار سرگرمیوں کے حوالے سے مشہور ہے۔انتظامیہ کے مطابق مقابلے کے لیے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں اور سیکڑوں خواہش مندوں میں سے صرف ایک خوش نصیب شخص کو منتخب کیا جائے گا جو ہفتہ اور اتوار کی رات اس مبینہ طور پر آسیب زدہ عمارت میں تنہا قیام...
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کے تحت مانچسٹر میں ہوٹل سروس کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔ ذرائع کےمطابق پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کر دی ہے اور قومی ائیرلائن کی انتظامیہ نے مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کےلیے انتظامات شروع کر دیے ہیں اور ہوٹل سروس کی درخواست طلب کرلی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے نے مانچسٹر میں اپنے عملے کے لیے ہوٹل سروسز کے لیے درخواستیں 3 نومبر تک طلب کی ہیں اور دلچپسی رکھنے والوں کو درخواستیں پی آئی اے شعبہ سپلائی چین کے جی ایم پروکیورمنٹ کو ارسال کرنے کا کہا گیا...
کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی۔ پی آئی اے نے مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کیلئے انتظامات شروع کردیے ہیں، اس سلسلے میں ہوٹل سروسز کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ پی آئی اے نے مانچسٹر میں اپنے عملے کو ہوٹل سروسز کی فراہمی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تین نومبر مقرر کی ہے۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ درخواستیں پی آئی اے شعبہ سپلائی چین کے جی ایم پروکیورمنٹ کو ارسال کی جائیں، پی آئی اے کو گزشتہ ہفتے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی اجازت ملی تھی۔
گلوکار عدنان سمیع نے بھارت کے حیدرآباد کے ایک پریمیئم ہوٹل میں بنیادی سہولیات نہ ملنے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سماجی میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہوٹل کے صدارتی سوئٹ کے باتھ روم میں پانی کی سہولت منقطع ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے پیغام میں عدنان سمیع نے کہا کہ یہ ایک پریمیئم ہوٹل میں ناقابل معافی عمل ہے کہ مہمانوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت بھی میسر نہ آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت حال میں نہ صرف مہمانوں کا اعتماد مجروح ہوتا ہے بلکہ ہوٹل کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچتا ہے۔ عدنان سمیع نے تاج کرشنا ہوٹل کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-11-10 ماتلی(نمائندہ جسارت) تعلقہ ماتلی میں ہوٹل مالکان کی جانب سے کھانے پینے کی اشیا کے ناجائز نرخ وصول کرنے کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ آج تک کسی بھی ریونیو آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر، مختارکار یا ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ عوامی شکایات کے مطابق ہوٹلز میں کھانے پینے کی تمام اشیا عام مارکیٹ کے نرخوں سے تین سے چار سو فیصد زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں، مگر انتظامیہ کی بے حسی کے باعث یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔شہریوں نے بتایا کہ صرف 100 گرام وزنی روٹی 20 روپے میں بیچی جا رہی ہے جو کہ مقررہ سرکاری نرخ سے...
سعیداحمد سعید: سیرین ایئرلائن کو طیاروں میں کمی کا سامنا، جدہ سے لاہور عمرہ زائرین کی واپسی مشکلات کا شکار، 18ستمبر کو جدہ سے آنے والی سیرین ایئر کی پرواز تاحال لاہور نہ پہنچ سکی۔ پرواز ایس آر822 نے جمعرات کی رات 10 بج کر دس منٹ پہ لاہور آنا تھی، 18ستمبر کو پرواز منسوخ، عمرہ زائرین کو ہوٹل منتقل کیا گیا تھا، متاثرہ زائرین ہوٹل میں محصور ہوکر رہ گئے۔ متاثرہ زائرین کا کہنا تھا کہ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے کھانے پینے کا انتظام نہیں کیا گیا، ہوٹل سے مہنگے داموں کھانا کھانے پر مجبور ہیں ۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی مسافروں کو پرواز کی...
اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل ہوٹل انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی، رہنماوں کی حکومت پر سخت تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے سلسلے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت اسلام آباد کے نجی ہوٹل پہنچی لیکن مقامی ہوٹل کی انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی۔محمود خان اچکزئی ، مصطفی نواز، اسد قیصر، محمد زبیر، سردار عبدالقوم نیازی مقامی ہوٹل پہنچے، آل پارٹیز کانفرنس میں شریک رہنماوں نے پریس کانفرنس کی، مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم نے مقامی ہوٹل میں بکنگ کروائی تھی جسے بعد میں منسوخ کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پیکا قانون اور کالا قانون نافذ کردیا گیا، یہ فسطائیت...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کی طرف سے ہونے والی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل اسلام آباد کے ہوٹل نے بکنگ کیسنل کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ٹیولپ ہوٹل میں آج اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس ہونی تھی لیکن انتظامیہ نے بُکنگ منسوخ کر کے ہوٹل کو تالے لگوا دیئے، جس کے بعد حزب اختلاف اتحاد کے رہنما ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے اور اس موقع پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہوٹل انتظامیہ پر دباؤ ہے لیکن آج ہر صورت اے پی سی ہوگی، حافظ عاصم منیر...
تجاوزات کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق سوات کی ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق 15.7 کنال اراضی واگزار کر کے 2 کلومیٹر رقبہ کلیئر کیا گیا ہے اور تجاوزات قائم کرنے پر 25 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سوات واقعے کے بعد تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ سوات کا آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ دریائے سوات واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف اب تک آپریشن کے دوران 65 غیر قانونی تعمیرات گرائی گئی ہیں جن میں دکانیں، ہوٹل اور پارک...
دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے ہوٹل کی باؤنڈری وال گرا دی گئی۔ ہوٹل ملازمین کی مداخلت کے باعث ہوٹل گرانے کا کام روک دیا گیا۔ امیر مقام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بلڈنگ کا این او سی موجود ہے۔ ان کا ہوٹل تجاوزات کی ضمن میں نہیں آتا۔دریائے سوات کے پانی میں ریلے میں بہہ جانے والی متاثرہ فیملی نے دریا کے کنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا تھا انتظامیہ نے اسے گرا دیا ہے۔ 45 منٹ میں جو کر سکتےتھے، ہم نےکیا، 3 سیاحوں کو ریسکیو کیا، سابق ریسکیو آفیسر کا کمیٹی کو جواب سانحہ دریائے سوات کی انکوائری میں سابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو نے...
سوات میں حالیہ سیلابی سانحے کی ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں اور گلیشئیر پھٹنے کے الرٹ پہلے سے جاری کیے جا چکے تھے لیکن اس کے باوجود کئی ہوٹل مالکان نے دریائے سوات کے اندر چارپائیاں اور کرسیاں لگا کر سیاحوں کو بیٹھنے کی سہولت فراہم کی جو سانحے کا بڑا سبب بنی۔ متاثرہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ تھی جس کے تحت ہوٹل مالکان کو دریا کے اندر کوئی ڈھانچہ بنانے سے منع کیا گیا تھا تاہم، کئی ہوٹل مالکان نے ان ہدایات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں غفلت برتی جس کے نتیجے میں...
عطا آباد(نیوز ڈیسک)پرفضا سیاحتی مقام ہنزہ میں سیوریج کا پانی عطا آباد جھل میں داخل ہونے لگا، غیرملکی سیاح کی ویڈیو وائرل ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی نے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کرتے ہوئے 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ دلفریب نظاروں کی وجہ سے دنیا میں مشہور عطا آباد جھیل کی خوبصورتی کو داغ دار کرنے پر انتظامیہ نے ایکشن لے لیا۔ غیرملکی سیاح نے عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی جانب سے سیوریج کا پانی چھوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، ویڈیو وائرل ہوئی تو ہنزہ کی انتظامیہ کو ہوش آیا۔ گلگت بلتستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی اور ضلعی انتظامیہ نے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کرتے ہوئے ہوٹل پر 15 لاکھ...
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں سیوریج کا پانی چھوڑنے والے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کر دیا گیا ہے۔’جیو نیوز‘ کی خبر پر گلگت بلتستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ کو 15 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔جھیل میں ہوٹل کی گندگی اور فضلہ پھینکنے پر 24 گھنٹوں میں حکومتی کارروائی پر اس معاملے کو اٹھانے والے غیر ملکی سیاح نے فوری کارروائی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔غیر ملکی سیاح کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی ایکشن اور ہوٹل سیل کرنے پر پاکستان میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک غیر ملکی سیاح ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی سیوریج اور غلاظت کی شکایت کرتا نظر آ رہا ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی اور انہوں نے عطاآباد جھیل میں آلودگی پھیلانے کے الزام میں ہوٹل کے ایک حصے کو سیل کر کے 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ عطا آباد جھیل کے کنارے تمام ہوٹلوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سیاح نے جھیل کے صاف پانی اور گندے پانی کے درمیان فرق دکھایا اور بتایا کہ اس سے جھیل کی خوبصورتی مانند پڑ رہی ہے جس کی...
جمعہ کے روز اسلام آباد میں واقع سرینا ہوٹل کے ایل فور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ہوٹل کے اندر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مختلف ٹیمیں بھی قیام پذیر تھیں۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق، یہ آگ ہوٹل کی اوپری منزل پر لگی، جس سے کچھ وقت کے لیے ہوٹل میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم، فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ سرینا ہوٹل اور ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے ارکان اور ہوٹل...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جب اپوزیشن منقسم اور ایک دوسرے سے دست و گریباں ہو تو اس صورت حال میں ہیڈ لائنز بنانے کے لیے یا کانفرنس کو کامیاب دکھانے کے لیے اسی طرح کرنا پڑتا ہے جیسا اپوزیشن نے کیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے طلال چوہدی نے کہا کہ آپ نے جس ہوٹل میں بکنگ کرائی ہے اگر وہ آپ سے ایس او پیز کے مطابق پاسپورٹ یا شناختی کارڈ لانے کا کہتا ہے تو کیا آپ دینے کے بجائے دیوار پھلانگ کر ایس او پیز پر عمل کرنے سے انکار کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2025 ) اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس روکنے کے لیے انتظامیہ نے ہوٹل کو بند کردیا جس کے بعد کچھ رہنما گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہو گئے تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز جب اپوزیشن گرینڈ الائنس کے ارکان قومی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد کے نجی ہوٹل پہنچے تو وہاں تعینات ایف سی اور پولیس کے اہلکاروں نے انہیں ہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا.(جاری ہے) انتظامیہ نے اس سے قبل ہی ہوٹل کو تالا لگا کر بند کردیا تھا اور پولیس کا کہنا تھا کہ یہاں کسی قسم کی کوئی کانفرنس کی اجازت نہیں ہے انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن جماعتوں کے...
اسلام آباد:ہوٹل انتظامیہ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی کانفرنس کے دوسرے روز بکنگ کیسنل کردی، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماء ہوٹل کے باہر پہنچ گئے ہیں، جبکہ نجی ہوٹل کے باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نجی ہوٹل پہنچے ، نجی ہوٹل کے باہر ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔ شاہد خاقان عباسی کو ہوٹل داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ کل عمران خان یہ سب کررہا تھا اس وقت موجودہ حکمرانوں کی کیا رائے تھی آج کیا رائے ہے؟ آج وہ خود حکمران بیٹھے...
شاہد خاقان عباسی : فوٹو اسکرین گریپ سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج کانفرنس کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ انہیں دھمکی دی گئی ہے۔اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد قومی کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جمہوریت کی بات کرنے والے آج بدقسمتی سے ڈرے ہوئے ہیں، ہم نے ہوٹل والوں سے کہا کہ آپ ہمیں لکھ کر دیں کہ کانفرنس کیوں نہیں ہونی چاہیے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ ماہ سے قومی کانفرنس کےلیے کوششیں کر رہے تھے، ایک جگہ پر کانفرنس کروانے کی بات ہوئی تو وہاں انکار کردیا گیا، ایک مارکی میں کانفرنس کے بات...
نیویارک انتظامیہ کا تاریخی روزویلٹ ہوٹل جون سے پناہ گزینوں کیلئے بند کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز) میئرنیویارک ایرک ایڈمز نے مین ہیٹن کا تاریخی روزویلٹ ہوٹل جون 2025سے پناہ گزینوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔نیویارک میں تین سال کے دوران 50 سے زاید پناہ گاہیں بند کی جا چکی ہیں، روزویلٹ ہوٹل میں اس وقت 2 ہزار 852 پناہ گزین مقیم ہیں۔روزویلٹ ہوٹل پاکستان کی قومی ائیر لاین کی ملکیت ہے جسے 2023 میں نیویارک انتظامیہ کو معاہدے کے تحت 3 سال کے لیے 220 ملین ڈالر کے عوض لیز پر دیا گیا تھا۔دو سال قبل ہزاروں تارکین وطن یہاں پناہ کے انتظار میں فٹ پاتھوں پر بیٹھے...
—فائل فوٹو پشاور میں نجی ایئر لائن کی پرواز میں تاخیر کے باعث عمرہ زائرین کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔اس حوالے سے ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو کچھ دیر بعد نجی ایئر لائن سے جدہ لے جایا جائے گا۔انتظامیہ نے بتایا ہے کہ فنی خرابی کے باعث نجی ایئر لائن کی پرواز میں تاخیر ہوئی ہے۔ عمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی قراروزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کےلیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی ہے۔ عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ فلائٹ کا وقت گزشتہ رات 11 بج کر 10 منٹ تھا۔عمرہ زائرین نے کہا ہے کہ نجی ایئر لائن کی انتظامیہ نے تاحال فلائٹ کا وقت نہیں بتایا ہے۔
افغانستان کی طالبان حکومت نے کابل کے مشہور سرینا ہوٹل کا انتظام سنبھال لیا ہے، ’سرینا‘ ہوٹل 20 سال سے سروسز فراہم کر رہا ہے جو زیادہ تر کاروباری حضرات، تاجروں اور غیرملکی مہمانوں میں مقبول ہے۔ سرینا ہوٹل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سرینا ہوٹل جو ایک لگژری پراپرٹی ہے کو طالبان نے افغان شورش کے دوران نشانہ بنایا تھا۔ افغان دارالحکومت کابل میں سرینا ہوٹل آغا خان فنڈ فاراکنامک ڈیولپمنٹ کے تحت تقریبا 20 سال سے چلایا جا رہا تھا جہاں اکثرتاجر، کاروباری حضرات اور غیر ملکی مسافر ٹھہرتے تھے۔ سرینا کی جانب سے جمعہ کی شب جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل...
