عطاآباد جھیل میں گندے پانی کی نکاسی، غیر ملکی سیاح کی ویڈیو پر انتظامیہ کا ایکشن
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک غیر ملکی سیاح ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی سیوریج اور غلاظت کی شکایت کرتا نظر آ رہا ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی اور انہوں نے عطاآباد جھیل میں آلودگی پھیلانے کے الزام میں ہوٹل کے ایک حصے کو سیل کر کے 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ عطا آباد جھیل کے کنارے تمام ہوٹلوں کا معائنہ کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سیاح نے جھیل کے صاف پانی اور گندے پانی کے درمیان فرق دکھایا اور بتایا کہ اس سے جھیل کی خوبصورتی مانند پڑ رہی ہے جس کی وجہ جھیل پر واقع ہوٹل ہے۔
سیاحوں کا کہنا تھا کہ چند سال قبل جھیل کا پانی بالکل صاف ستھرا تھا اور اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جھیل کا نیلا پانی گدلا ہو چکا ہے جو کالے رنگ میں تبدیل ہو گیا ہے اور اس میں سے بدبو آ رہی ہے۔
ہوٹل کے waste یعنی گھٹر کا پانی جھیل عطا آباد میں پھینکا جا رہا ہے۔ غیر ملکی سیاح بھی دیکھ کر تشویش اور ناگواری کا اظہار کر رہے ہیں۔
George is rightly concerned and disgusted by this.
— Ather Kazmi (@2Kazmi) June 16, 2025
غیر ملکی سیاحوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ہنزہ میں ایک مشہور ہوٹل اپنا سیوریج کا پانی جھیل میں چھوڑ رہا ہے جو کہ واضح دیکھا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف جھیل کی خوبصورتی ماند پڑ رہی ہے بلکہ بدبو بھی پیدا ہو رہی ہے۔ یہ بات ایک غیر ملکی ویلاگر بتا رہا ہے لوکل انتظامیہ کہاں ہے؟
ہنزہ میں ایک مشہور ہوٹل اپنا سیوریج کا پانی جھیل میں چھوڑ رہا ہے جو کہ واضح دیکھا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف جھیل کی خوبصورتی ماند پڑ رہی ہے بلکہ بدبو بھی پیدا ہو رہی ہے۔
یہ بات ایک گورا ویلاگر بتا رہا ہے لوکل انتظامیہ کہاں ہے؟ pic.twitter.com/uSVxJsiJ2t
— کیڑےمکوڑے (@Form_45) June 16, 2025
گلگت بلتستان ٹوارزم نامی پیج نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی میں گندا پانی عطا آباد جھیل میں چھوڑا جا رہا ہے تو متعلقہ ہوٹل کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت نے اس معاملے پر ایکشن لیا ہے۔ یہ سوشل میڈیا کی طاقت کا ثبوت ہے اور امید ہے کہ جھیل کو صاف اور محفوظ رکھا جائے گا۔
غیر ملکی سیاح کی نشاندہی پر بنائی گئی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، سوشل میڈیا کی طاقت سے جھیل پر موجود ہوٹل کے خلاف کارروائی کی گئی۔ یہی ہوتی ہے سوشل میڈیا کی اصل طاقت، جس نے آواز بن کر جھیل کو صاف اور محفوظ بنانے کی امید جگائی۔ ان شاء اللہ عطا آباد جھیل جلد صاف ستھری ہو جائے گی
اگر… https://t.co/xJoQwF3jkL
— Gilgit Baltistan Tourism. (@GBTourism_) June 18, 2025
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ملک دشمنی ہے، ہوٹل کا نام بھی بتائیں۔ کاروباری مصلحت کا شکار نہ ہوں۔
یہ ملک دشمنی ھے ۔ ھوٹل کا نامُ بھی بتائیں ۔ کاروباری مصلحت کا شکار نہ ھوں https://t.co/dernaeCrRW
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 17, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سیاحتی مقامات عطاآباد جھیل غیر ملکی سیاح ہنزہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیاحتی مقامات غیر ملکی سیاح عطا آباد جھیل آباد جھیل میں غیر ملکی سیاح سوشل میڈیا وائرل ہو ا رہا ہے کا پانی ہوٹل کے رہی ہے
پڑھیں:
پی ٹی آئی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-6
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے لیے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر سے ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلاجا رہا ہے ۔ اقتدار کی خاطر یہ شخص دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ انہوں نے ٹی ٹی آئی پی کو دوبارہ ملک میں لا کر بسایا ،دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے۔ انہوں نے کہا ایک جماعت نے سازش کے تحت ملکی اداروں پر حملے کیے ،سوشل میڈیا پر اداروں اور فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کیا ،