اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس، اسلام آباد کی ہوٹل انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کی طرف سے ہونے والی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل اسلام آباد کے ہوٹل نے بکنگ کیسنل کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ٹیولپ ہوٹل میں آج اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس ہونی تھی لیکن انتظامیہ نے بُکنگ منسوخ کر کے ہوٹل کو تالے لگوا دیئے، جس کے بعد حزب اختلاف اتحاد کے رہنما ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے اور اس موقع پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہوٹل انتظامیہ پر دباؤ ہے لیکن آج ہر صورت اے پی سی ہوگی، حافظ عاصم منیر آپ اور آپ کی ریجیم اس بات کا کیا جواب دے گی؟ لوگوں کے چھوٹے چھوٹے بچے مر رہے ہیں، ہم سب مسلمان خدا کو ماننے والے ہیں، کیا آپ قیامت پر یقین رکھتے ہیں؟۔
(جاری ہے)
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ اسی شاہراہِے دستور پر عمران خان کے دور میں جب پی ڈی ایم آ کر جلسے احتجاج کانفرنس کرتی تھی تو میں تب سب سے آگے ہوتا تھا، ہم نے کسی ایک بھی پروگرام کی اجازت نہیں لی تھی اور نہ ہی ہمیں پولیس نے کبھی تنگ کیا تھا، اس وقت کی طرح اب بھی ہمیں کانفرنس کرنے دی جائے، 2024ء کا الیکشن خاموش انقلاب تھا مینڈیٹ چوری کیا گیا بدترین دھاندلی کی گئی سندھ میں کرپشن پچھلے 50 سال کی تاریخ کی سب سے زیادہ ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کہتے ہیں کہ پورا پاکستان ایک ہی طرز کی غلامی میں دے دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے سیاست، جمہوریت اور تمام آئینی جدوجہد کو دیوار سے لگا یا جارہا ہے، لاپتہ زندہ افراد جو غائب کر دیئے گئے ہیں ان کے خاندان بلک رہے ہیں، ان کی آواز کو سننا چاہیئے، یہ عیاشیاں، مفت خوری اور قومی خرانے پر جو لوٹ مار ہے یہ عوام پر ایک عذاب بنی ہوئی ہے، اپوزیشن جماعتوں کا حق ہے کہ وہ کانفرنس کریں لیکن یہاں جمہوری حق استعمال کرنے سے اپوزیشن کو روکا جا رہا ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام آباد
پڑھیں:
لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 13 جون کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر سے معروف نوحہ خواں حضرات کو بھی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے جبکہ ماتمی سنگتیں بھی دُختر رسولؑ کو پرسہ دیں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نوحہ خواں حضرات اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں سے رابطے کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ماتمی سنگتوں کے سالاروں اور نوحہ خواں حضرات نے اظہار تشکر کیا ہے کہ انہیں بھی اس عظیم اجتماع میں شرکت کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں نوحہ خواں حضرات نوحہ خوانی کیساتھ شہیدِ امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو بھی اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔