Nawaiwaqt:
2025-08-01@02:01:46 GMT
حکمران ملک کو شمالی کوریا بنانا چاہتے ہیں: مصطفیٰ نواز کھوکھر
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ حکمران ملک کو شمالی کوریا بنانا چاہتے ہیں۔سینئر سیاست دان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ چاہتے ہیں ملک میں اپوزیشن کا کوئی وجود ہی نہ ہو، دھڑا دھڑ اپوزیشن رہنماؤں کو نااہل کیا جارہا ہے، ملک میں سیاسی انتقام عروج پر ہے، پاکستان مزید اس طرح نہیں چل سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ہوٹل کی انتظامیہ پر پریشر ڈال کر بکنگ منسوخ کرا دی، فسطائی ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، آج اے پی سی ضرور کریں گے، مصطفی نواز کھوکھر ڈٹ گئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نواز کھوکھر
پڑھیں:
ٹیسلا اور جنوبی کوریا کی ایل جی انرجی سلوشن میں 4.3 ارب ڈالر کا معاہدہ
سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)جنوبی کوریا کی کمپنی ایل جی انرجی سلوشن(ایل جی ای ایس)نے امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے ساتھ 4.3 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ایل جی انرجی سلوشن ٹیسلا کو انرجی سٹوریج سسٹم کے لیے بیٹریاں فراہم کرے گی۔برطانوی ٹی وی نے ایل جی انرجی سلوشن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ اقدام امریکی کمپنی کی جانب سے چینی درآمدات پر انحصار کم کرنے کے تحت اٹھایا گیا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق لیتھیم آئرن فاسفیٹ (ایل ایف پی)بیٹریاں ایل جی ای ایس کی امریکی ریاست مشی گن میں واقع فیکٹری سے فراہم کی جائیں گی۔ کمپنی نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اس نے عالمی سطح پر 3 سال کے دوران ایل ایف پی بیٹریوں کی فراہمی کے لیے 4.3 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ بیٹریاں گاڑیوں میں استعمال کی جائیں گی یا توانائی ذخیرہ کرنے والے نظام میں استعمال ہوں گی۔ایل جی ای ایس نے رائٹرز کو بتایا کہ معاہدہ جاتی رازداری کی شرائط کے تحت صارف کا نام ظاہر نہیں کر سکتے تاہم ٹیسلا نے اس پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔