data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے مصروف علاقے شیرشاہ غنی چورنگی میں واقع پلاسٹک کے گودام میں آج علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق شہر قائد کے صنعتی علاقے شیرشاہ میں واقع پلاسٹک کے گودام کو لگی آگ تاحال بجھائی نہیں جا سکی، جس نے گودام میں موجود اشیاء کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے۔

رپورٹ  کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شعلوں پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں شروع کر دی ہیں۔

فائر فائٹرز کے مطابق گودام میں پلاسٹک، ربڑ اور دیگر اسکریپ سامان موجود ہے جس کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور بجھانے کے عمل میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں گزشتہ پانچ گھنٹوں سے جاری ہیں، آپریشن میں چھ فائر ٹینڈرز اور دو واٹر باؤزر حصہ لے رہے ہیں۔

فائر آفیسر نے بتایا کہ گودام کے اندر موجود آئل فلٹرز وقفے وقفے سے پھٹ رہے ہیں جس کے نتیجے میں شعلے دوبارہ بھڑک اٹھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آگ مکمل طور پر قابو میں نہیں آ رہی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم فائر ڈیپارٹمنٹ اور تکنیکی ماہرین کی ٹیمیں مکمل معائنہ اور تجزیہ کے بعد حتمی رپورٹ جاری کریں گی۔

فائر حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آگ بجھانے کی کارروائی تیز رفتاری سے جاری ہے اور قریبی علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے اضافی فائر ٹینڈرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

تربت، نجی سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین لوٹ لی گئی، لیویز حکام

بلوچستان کے ضلع تربیت کے علاقے دشت میں نجی سیکیورٹی کی کیش وین لوٹ لی گئی۔

لیویز حکام کے مطابق ڈاکو کیش وین سے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق نجی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی 2 بینکوں کا کیش لے کر تربیت سے گوادر جارہی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی کے بحران پر قابو پانے کےلئے سرکاری قیمت 177 فی کلو مقرر
  • عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر
  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
  • تربت، نجی سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین لوٹ لی گئی، لیویز حکام
  • کیا دو روز میں دریا کا بہاؤ معمول پر آجائے گا، پی ڈی ایم اے کا اندازہ،
  • کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان
  • کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی
  • کراچی میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکا؛ جاں بحق شخص کی بیوہ نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا
  • کراچی میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکا؛ جاں بحق شخص کی بیوہ نے   ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا
  • کراچی میں 1 گھنٹے کے دوران 3 ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق