حفیظ سنٹر کے تہہ خانے میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)گلبرگ کے معروف شاپنگ پلازہ حفیظ سنٹر کے تہہ خانے میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 کے اہلکاروںنے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
(جاری ہے)
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے تہہ خانے میں دھواں بھر گیا ۔بھرپور کوشش کے بعد حفیظ سینٹر کے تہہ خانے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔خوش قسمتی سے آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تہہ خانے میں
پڑھیں:
کشمیر سنٹر لاہور کے زیراہتمام ریلی
مقررین نے کہا کہ برہان وانی ایک نظریہ، ایک علامت اور ایک ناقابل شکست حوصلے کا نام ہے۔ انہوں نے کشمیری نوجوانوں کی بھرپور قیادت کی۔ اسلام ٹائمز۔ برہان وانی کے یوم شہادت پر کشمیر سنٹر لاہور کے زیراہتمام بھی ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما غلام عباس میر، سینئر مسلم لیگی رہنما و سابق پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر فرازانہ نذیر، حریت رہنما انجینئر مشتاق محمود، انچارج سنٹر انعام الحسن، پی ٹی آئی رہنما فاروق آزاد، مسلم لیگی رہنما قاضی انوار، سابق کونسلر حاجی اعجاز، ممتاز ادیب پروفیسر نذر بھنڈر، معروف مذہبی اسکالر علامہ فداء الرحمان حیدری، شیخ امجد اقبال، نذیر بیگ و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ برہان وانی ایک نظریہ، ایک علامت اور ایک ناقابل شکست حوصلے کا نام ہے۔ انہوں نے کشمیری نوجوانوں کی بھرپور قیادت کی اور انہیں اپنے وطن کی آزادی، حریت اور قابض بھارتی فوج کے خلاف جہاد کے لیے بھرپور انداز میں تیار کیا۔ شہید برہان وانی نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جہت، نئی روح اور ایک واضح سمت دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک جانب بھارتی فوج کے مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب کئے اور دوسری جانب نوجوانوں کو جہاد کی ترغیب دی اور ان میں آزادی کی ایسی تڑپ پیدا کی جس نے بھارتی فوج کی راتوں کی نیند حرام کر دی۔